دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں25 افراد جاں بحق جبکہ 54 زخمی

صوبے میں شدید بارشوں کے پیش نظر ایک ہفتے تک موسمیاتی ایمر جنسی نافذ کردی گئی

9 مارچ 2020

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں جاری بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 25 افراد جاں بحق اور 54 زخمی ہوئے۔

مختلف حادثات میں 114 مکانات کو جزوی جبکہ 13 مکانات مکمل تباہ ہوچکے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے بٹگرام ،چارسدہ ،صوابی ،نوشہرہ اور مردان میں بارشوں سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔

جبکہ دوسری جانب صوبے میں ایک ہفتے تک موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ترجمان محکمہ ریلیف کے مطابق متاثرہ علاقوں میں عارضی پناہ گاہوں کو دوبارہ فعال اور متاثرہ افراد کو تیار کھانا دینے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

ایمرجنسی کا نفاذ 7 مارچ سے 14 مارچ تک رہے گا۔

About The Author