دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

8مارچ2020: آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں

آلو اورپیاز بھی مہنگا، قیمت فی کلو 50 سے 80روپے تک جاپہنچی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ میں آٹے، چینی اور ٹماٹر کے بعد آلو اورپیاز بھی مہنگا، قیمت فی کلو 50 سے 80روپے تک جاپہنچی ، ڈیرہ اسماعیل خان میں آلو اورپیاز کی قیمت 50 روپے فی کلو 80 روپے تک پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی وفاق کی جانب سے 31مئی تک کی گئی ہے، تاہم آلو اور پیاز کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈیرہ میں آلو تیس روپے سے پچاس روپے جبکہ پیاز کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا اور پیاز کی قیمت 40روپے فی کلو سے بڑھ کر 90روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے ،

ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں پیاز کی قیمت میں مزید بڑھ جائے گی۔ ڈیرہ میں آٹے اور ٹماٹر کے بعد اب پیاز کے بحران کے امکانات ہیں۔خشک پیاز کی قیمت میں اضافہ کے باعث سبز پیاز کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے تاہم سبز پیاز کی قیمتوں میں بھی بڑھ رہی ہیں ۔

تاہم عوام کے لئے خوشخبری یہ ہے ٹماٹر سستے ہوگئے ہیں جو کہ بیس سے تیس روپے فی کلو گرام بازار میں فروخت کیے جارہے ہیں ،یاد رہے کہ سال نو کے آغاز پر ڈیرہ میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا تھا

جہاں آٹے کے بعد سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے تھے اور قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا تھا۔

بعدازاں ٹماٹر مہنگا ہونے کے باعث خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر کھانوں میں ٹماٹر کا استعمال جزوی طور پر بند ہو گیا تھا۔
٭٭٭
معمولی تکرار پر قتل کا انتہائی دلخراش واقعہ،پندرہ سالہ نوجوان قتل

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ میں معمولی تکرار پر قتل کا انتہائی دلخراش واقعہ ،تحصیل پہاڑپور کے علاقہ کوٹجائی میں معمولی تکرار اور تلخ کلامی پرچھریا ں چل گئیں ،ملزم نے چھریوں کے پے در پے وار سے پندرہ سالہ نوجوان کو قتل جبکہ باپ کو زخمی کردیا ،

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ، مرکزی ملزم اور اس کے دو بھائیوں سمیت چار افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا

،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں واقع گاﺅں کوٹجائی میںمعمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار سے پندرہ سالہ نوجوان شان ولد محمد سعید قوم ماچھی سکنہ کوٹ جائی کو قتل جبکہ اس کے باپ سعید کو شدید زخمی کردیاگیا ،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرارہوگئے ،

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر علاقہ کوٹجائی میں اراضی میں گدھا چرنے پر وقوعہ رونما ہوا اورتلخ کلامی کے دوران چھوٹے بچوں کی آپس کی لڑائی میں بارہ سالہ بچہ عزیز ولد سعید زخمی ہوگیا ،

بچے کا بھائی 15سالہ شان اپنے باپ محمد سعید قوم ماچھی سکنہ کوٹ جائی کے ہمراہ شکایت لے کر مخالف فریق کے گھر گیا کہ انہوں نے اس کے چھوٹے بھائی عزیز کو کیوں مارپیٹ کرکے زخمی کیاہے،با

ت بڑھتے تلخ کلامی اور ایک دوسرے کے گریبانوں تک جاپہنچی اور پھر مخالف فریق کے ملزم عرفان نے دیگر دو بھائیوں عابد، عباس پسران رمضان اور جاوید ولد حاکم کے ہمراہ شان اور اسکے والد سعید کو زدو کوب کرکے زخمی کردیا ،

اس دوران ملزم عرفان نے اچانک طیش میں آکر چھریوں کے پے در پے وار سے پندرہ سالہ نوجوان شان پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا ،ارتکاب جرم کے بعد تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ،

دونوں باپ بیٹے کو زخمی حالت میں پہاڑپور ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں بیٹے کو شدید زخمات کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ بھیجا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ہے،

پہاڑ پور پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر ملزمان عرفان، عابد، عباس پسران رمضان اور جاوید ولد حاکم کیخلاف مقدمہ جرم زیر دفعات 302.34 ت پ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان میں کیمسٹ کنونشن بری طرح فلاپ ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں کیمسٹ کنونشن بری طرح فلاپ ہوگیا ، ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریباً ایک ہزا سے زائد پرچون وتھوک دوا فروشوں کی دکانیں موجوہیں

جبکہ کیمسٹ کنونشن میں پچاس سے بھی کم پرچون دوا فروشوں نے شرکت کی جبکہ تھوک فروش وہول سیل ڈسٹری بیوٹرز نے کیمسٹ کنونشن میں شرکت کرنا گوارہ تک نہیں کی ۔

کیمسٹ کنونشن کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل صحت خیبر پختونخوا نے دوافروشوں کے مسائل خصوصاًکیٹگری بی امتحان کے انعقاد کا اعلان کرنے کی بجائے دوافروشوں کو باقاعدہ ٹریننگ اور مذید تعلیم کے لئے ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ فارمیسی میں داخلے لینے کی ترغیب دی

جبکہ کیمسٹ یونین نے ضلع بھر کے دوافروشوں سے کیٹگری بی امتحان لینے اور ڈرگ انسپکٹرز اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوالیفائیڈ پرسن کی موجود گی کی شرط ختم کرانے اور پروفیشنل ٹیکس کے خاتمے کے نام پر چندہ جمع کیاتھا ،

مگر اس وقت دوافروشوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا جب ڈائریکٹر جنرل نے ان میں سے کوئی ایک مطالبہ بھی پورا نہیں کیا ، تقریب کے شرکاءدو گھنٹے تک مہمان خصوصی کا انتظار کرتے رہے اور ،تقریب میں تاخیر ہونے پر شرکاءکو دوپہر کا کھانا عصر کے نماز کے بعد شروع کرایاگیا ،

ذرائع کے مطابق کیمسٹ کنونشن کی ناکامی کوکیمسٹ یونین ڈیرہ کے عہدیداران کے درمیان ناراضگی ،بداعتمادی کی فضا اور ہم آہنگی نہ ہونا قرار دینے کے علاوہ کیمسٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ چیئر مین حاجی رمضان کے کونشن کا تمام کریڈٹ خود لینے کو وجہ قرار دیاگیا ہے،

دوسری جانب کیمسٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ کے زیادہ تر عہدیداران کی کنونشن میں غیر موجودگی پر شرکاءچہ میگوئیاں کرتے رہے ۔
٭٭٭
ٹاﺅن ہال میں میوزیم کے قیام کی منظوری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کے ٹاﺅن ہال میں میوزیم کے قیام کی منظوری دیدی ہے اس سلسلے میں میوزیم کیلئے نئی عمارت کی تعمیر کے ساتھ ساتھ نئی آسامیاں بھی پیدا ہونگی۔

میوزیم کے قیام سے کافر کوٹ اور رحمان ڈھیری کے آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے کا کام مزید تیز ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ٹاﺅن ہال میں قائم ہونے والے اس میوزیم کا سنگ بنیاد ڈیرہ جات میلہ کے موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا رکھیں گے۔ اس حوالے سے کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدعمیر نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔
٭٭٭
مقامی عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیکر ہمیں درجہ چہارم ملازمین کا حقیقی نمائندہ ثابت کردیا،کریم نواز بلوچ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)آل پاکستان درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن ضلع ڈیرہ کا ہنگامی اجلاس ضلعی صدر کریم نواز بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں تمام محکموں اور تحصیلوں کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری ثاقب تنویر نے یک نکاتی ایجنڈہ پیش کیا۔ اجلاس میں تمام شرکاءکی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ چہارم ملازمین کے نام نہاد عہدیداروں کو مقامی عدالت سے کیس ہارنے پر درجہ چہارم ملازمین کے حقیقی صوبائی صدر اکبر خان مہمند کو مبارکباد پیش کی گئی۔ضلعی صدر کریم نواز بلوچ نے کہا کہ مقامی عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیکر ہمیں درجہ چہارم ملازمین کا حقیقی نمائندہ ثابت کردیا۔

ہمارے مخالفین جھوٹے ہیں، انہوں نے کہا کہ مقامی عدالت سے ہمارے صوبائی صدر اکبر خان مہمند کے حق میں فیصلے پر ہم اپنے صوبائی صدر اور اپنے لیگل ایڈوائزر پیرصدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آخر میں تمام شرکاءنے ضلعی صڈر کریم نواز بلوچ اور ان کی کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
٭٭٭
منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)درابن پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف مختلف کاروائیوں میں ایس ایچ او درابن محمد رمضان کی قیادت میںچھاپوں کے دوران گنڈی عاشق موڑ اور سگو ظفر موڑ پر کامران ولد عبدالستار سے 850گرام چرس، ر

مضان سے310گرام چرس، غلام فرید سے 300گرام چرس اور جاوید سے 280گرام چرس برآمد کرکے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان چاروں منشیات فروشوں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
٭٭٭
صوبے میں پہلی مرتبہ ڈرگ اینڈ فارمیسی کا الگ ڈائریکٹریٹ قائم کردیاگیا ہے،ڈاکٹر محمد سلیم خان

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں کروناوائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے ایمرجنسی نافذ کرکے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاہم کرونا وائرس کا کوئی مصدقہ کیس سامنے نہیں آیاا

ن خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ڈرگ اینڈ فارمیسی خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمدسلیم خان نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے موقع پر پاکستان کیمسٹ اینڈ درگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی سنیئر وائس چیئر مین لطیف الرحمان خان کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا ۔

اس موقع پر چیف ڈرگ انسپکٹر الحاج اورنگزیب چوہدری ،صوبائی سنیئر ڈرگ انسپکٹر عبدالحفیظ مروت ،ضلعی ڈرگ انسپکٹر حاجی عمران خان برکی ،فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے صدر رضاخان بیٹنی ،سابق چیف ڈرگ انسپکٹرز الحالج ملک محمد علی خان ،پریکٹشنر ایسوسی ایشن کے صددڈاکٹر جمیل الرحمٰن سمیت عمائدین علاقہ بھی موجود تھے ۔

ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا کہ عوام کرونا وائرس کے لئے حفاظتی تدابیر پر زیادہ سے زیادہ عمل کریں ،اس موقع پر کیمسٹ کے چیئر مین لطیف الرحمان خان نے ڈائریکٹر جنرل کو دوافروشوں کے مسائل سے آگاہ کیا اورمطالبہ کیا کہ صوبے بھر کے دوافروشوں کے لئے کیٹگری بی کے امتحانات کے انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ کوالیفائیڈ پرسن کا مسئلہ حل ہوسکے ،

انہوںنے ڈی جی سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کوالیفائیڈ پرس کی موقع پر موجودگی نہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ ڈرگ انسپکٹر دوافروشوں کی دکانیں سیل نہ کریں ،ان کو یقین دلایا کہ ڈیرہ میں کوئی بھی دوافروش جعلی ،غیر معیاری ،بغیر وارنٹی ادویات فروخت نہیں کررہے

بلکہ ایسوسی ایشن میں ایسے کسی بھی دوافروش کو یونین کی ممبر شپ ہی نہیں دی جاتی ۔ڈائریکٹر جنرل محمد سلیم خان نے کہا کہ صوبے میں پہلی مرتبہ ڈرگ اینڈ فارمیسی کا الگ ڈائریکٹریٹ قائم کردیاگیا ہے ،اور فارمیسیز کے لئے کئی اصلاحات کی جارہی ہیں ،

تاکہ عوام کو معیاری اور سسٹی ادویات مل سکیں ،انہوںنے کہا کہ نئے ڈرگ رولز کے مطابق دوافروشوں کے لئے ٹریننگ اور مذید تعلیم کے لئے کئی مواقع فراہم کیے جارہے ہیں تاکہ وہ خود کوالیفائیڈ ہوکر ادویات کو صحیح طریقہ سے سٹور اور مریضوں کو دینے اور سمجھانے میں ماہر ہوں ،

انہوںنے کہا کہ صوبے بھر میں ڈرگ انسپکٹرز کی کمی اور ہسپتالوں میں فارماسسٹ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پروافیشنل کوالٹی کنٹرول بورڈ کی میٹنگ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہر دو ماہ منعقد کی جارہی ہے

تاکہ ڈیرہ کے دوافروش اپنے کیسز کا دفاع کرسکیں ،اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان سے بھی ملاقات کی ،

اور ضلع میں صحت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاجبکہ ڈرگ انسپکٹرز کے ساتھ ملاقات میں ان پر زور دیا کہ وہ ادویات کی نایابی ،غیر وارنٹی ،جعلی غیر معیاری ادویات کے خلاف اپنی کاروائیاں مذید تیز کردیں

،انہوںنے ڈیرہ کے ڈرگ انسپکٹرز کی موثر کاروائی پر انہیںخراج تحسین پیش کیا ۔ڈائریکٹر جنرل نے ڈرگ بینک فاما سیوٹیکل ڈسٹری بیوٹرز سمیت ہسپتال روڈ پر دوافروشوں کی دکانوں کا بھی معائنہ کیا۔
٭٭٭
ڈائریکٹر عثمان زمان کی ہندو برادری کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)آل پاکستان ہندو رائٹس موومنٹ کی جانب سے ڈائریکٹر انٹی کرپشن خیبر پختونخو ا عثمان زمان کی خدمات کے اعتراف میں ایوراڈ سے نواز دیاگیا ،

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ہندو بالمیکی قبرستان (شمشان گھاٹ )کو جعلسازی سے قبضہ گروپ نے فروخت کردیاتھا ،جسے محمد اصغر چوہدری نامی شہری کی درخواست پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عثمان زمان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالحئی خان بابڑ او ر ماتحت عملہ نے

شمشان گھاٹ کے انتقالات منسوخ کرانے ،قبضہ واگزار اور جعلسازی میں ملوث افراد کو گرفتار وایف آئی آر کااندراج کیاتھا ،

ڈائریکٹر انٹی کرپشن عثمان زمان کی ان گرانقدر خدمات پر آل پاکستان ہندو رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئر مین ہارون سرب دیال نے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا

جوکہ گزشتہ روز پنڈت آرسی شرما نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالحئی خان بابڑ کے حوالے کیا اور ڈائریکٹر عثمان زمان کی ہندو برادری کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
٭٭٭
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں اہم دھڑوں کی قیضار خان میانخیل کو سپورٹ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ میں سالانہ الیکشن 2020 ،روشن ضمیر لغاری ایڈووکیٹ اورپیر صدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹ گروپس نے قیضار خان میانخیل ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

جس سے ان کی پوزیشن مذید مضبوط ہوگئی ہے، صوبہ خیبر پختونخوا کی دوسری بڑی بار ڈیرہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2020 کے امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے جبکہ انتخابی مہم میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی اپنے امیدواروں کی سپورٹ کر رہے ہیں۔

امیدواروں کے اعزاز میں تقاریب کا آغاز کیا جا رہا ہے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ کے سالانہ انتخابات کے حوالہ سے سرگرمیوں میں تیز ی آگئی ہے اورجوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ،

ڈسٹرکٹ بار کے انتہائی مضبوط دھڑوں روشن ضمیر لغاری اور پیر صدام حسین زکوڑی نے ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے صدارتی امیدوار قیضار خان میانخیل ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ،

ان مضبوط دھڑوں کے اعلان سے قیضار خان میانخیل ایڈوکیٹ کے پینل کی پوزیشن مزید مستحکم اور مضبوط ہو گئی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ سابقہ ادوار میں قیضار خان میانخیل کی ڈسٹرکٹ بارڈیرہ کے لئے سابقہ خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ،انہیں ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے تمام وکلاءکی تائید حاصل ہونے کی وجہ سے ان کا پلڑا بہت بھاری نظرآرہا ہے جس کی وجہ سے وہ بہت بڑی اور واضح برتری کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ۔
٭٭٭٭٭
سینکڑوں گیس صارفین بل نہ ملنے کی وجہ سے بھاری جرمانے کے ساتھ بل ادا کرنے پر مجبور

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ سوئی نادرن گیس کمپنی ڈیرہ کے عملہ کی غفلت،ترین آباد ،نادعلی شاہ ،ڈیوالہ ،مریالی کے سینکڑوں صارفین بل نہ ملنے کی وجہ سے اگلے ماہ لاکھوں روپے جرمانے کے ساتھ بل ادا کریں گے ،شہری سراپا احتجاج ،ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،

تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی نادرن گیس کمپنی ڈیرہ کے دفتر میں سوئی گیس کے بل تقسیم کرنے والے عملہ نے حسب سابق روایت ڈیرہ شہر کے مختلف علاقوں ترین آباد ،نادعلی شاہ ،ڈیوالی اور مریالی سمیت دیگر علاقوں کے صارفین کے گھروں میں سوئی گیس کے بل تقسیم کرنے کی بجائے غائب کردیئے ہیں ،

جس کی سزا اگلے ماہ سوئی گیس کے سینکڑوں صارفین جرمانہ کے ساتھ بلوں کی ادائیگی کی صورت میں بھگتیں گے ،قابل ذکر بات یہ ہے کہ محکمہ سوئی گیس کے افسران نے بل تقسیم کرنے کے لئے اپنے چند چہیتوں کو تعینات کررکھا ہے جو شہریوں کی مشکلات کم کرنے کی بجائے شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں ،

گیس صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں سیٹزن پورٹل پر کمپلینٹ درج کراواچکے ہیں جس پر سوئی گیس دفتر کے حکام نے رابطہ کرکے بتایا کہ پورے شہر میں گیس کے بل تقسیم کرنے کے لئے ان کے پاس صرف دو اہلکار ہیں جس کی وجہ سے ان پر کام کا دباﺅ بہت زیادہ ہے ،

صارفین سوئی گیس نے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر پیٹرولیم سے مطالبہ کیاہے کہ صارفین کی مشکلات میں اضافے کا سبب بننے والے عملہ کو برطرف کرکے بل تقسیم کرنے کے لئے ایماندار اور فرض شناس اضافی عملہ تعینات کیاجائے اور سوئی گیس کے بلوں پر لاگوں ہونے والا جرمانہ غفلت کے مرتکب سوئی گیس کے عملہ سے وصول کیاجائے ،
٭٭٭
شاملات اور خانہ کاشت کے انتقالات پر پابندی عائد کر دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا کی27 اضلاع میں شاملات اور خانہ کاشت کے انتقالات پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اس ضمن میں بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھر کے 27 اضلاع میں شاملات اور خانہ کاشت انتقالات پر پابندی عائد کی ہے

کیونکہ صوبہ بھر میں ان انتقالات کے باعث لاکھوں مقدمات زیر سماعت ہیں جن پر 3 مارچ کے بعد سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
٭٭٭
خالص سونے کی قیمت میں 1100 روپے فی تولہ کمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) رواں کاروباری ہفتے کے اختتامی روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں میں خالص سونے کی قیمت میں 1100 روپے فی تولہ کمی دیکھنے میں آئی،

جس کے بعد صرافر مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 94 ہزار 600 روپے اور 22 قیراط سونے کی قیمت 86 ہزار 716 روپے کی سطح پر رہی۔
٭٭٭
کیا غربت کے باعث دیت ادا نہ کرنے والے کو غیر معینہ مدت تک قید میں رکھا جا سکتا ہے ،سپریم کورٹ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) کیا غربت کے باعث دیت ادا نہ کرنے والے کو غیر معینہ مدت تک قید میں رکھا جا سکتا ہے ،سپریم کورٹ۔

سپریم کورٹ نے دیت کی رقم اور اس کی ادائیگی نہ کرنے پر قید کی سزا کی مدت کے تعین کے حوالے سے ڈی جی شریعہ اکیڈمی اسلامی یونیورسٹی، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کو وفاق المدارس سے رائے لیکر عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

عدالت عظمی کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی طرف سے اپنے بچوں کو قتل کرنے والے باپ کی سزا کیخلاف اپیل پر جاری کئے گئے شارٹ آرڈر میں اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

عدالت نے اپنے شارٹ آرڈر میں متعدد سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کیا غربت کے باعث دیت ادا نہ کرنے والے کو غیر معینہ مدت تک قید میں رکھا جا سکتا ہی کیا دیت کی رقم مقرر کرتے وقت ملزم کے مالی حالات مدنظر نہیں رکھے جاتی کیا دیت کی عدم ادائیگی پر غیر معینہ مدت کی قید قرآن و سنت کے مطابق ہوگی

دیت کیلئے حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق 30 ہزار 630 گرام چاندی کے برابر رقم مختص ہے، تعزیرات پاکستان کے تحت وفاق دیت کے تعین کیلئے ملزم کے مالی حالات دیکھنے کا پابند ہے۔سپر

یم کورٹ نے اہم قانونی نقطے کی تشریح کیلئے وزارت مذہبی امور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مذہبی امور کے توسط سے وفاق المدارس سے رائے مانگی ہے۔معاملہ میں شکیل عباس نامی شخص پر اسکی اہلیہ نے دو کم سن بیٹوں کے قتل کا الزام عائد کیا تھا ،

جس پر چکوال کی مقامی عدالت نے ملزم کو دو مرتبہ عمر قید اور جرمانہ کیا تھا۔ہائی کورٹ نے واقعہ کو قتل عمد قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید بامشقت اور دیت ادائیگی کا حکم دیا تھا۔

اب سپریم کورٹ نے اپنے بچوں کو قتل کرنے والے باپ کی سزا کیخلاف دائر اپیل سپریم کورٹ نے دیت کی رقم اور اس کی ادائیگی نہ کرنے پر قید کی سزا کی مدت کے تعین کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو طلب کر لیا ہے
٭٭٭
عطائی ڈاکٹرز اور نیم حکیم کروانا وائرس کا مکمل علاج کے نام پر شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) کرونا وائرس کا خطرہ، عطائی ڈاکٹرز اور نیم حکیم کروانا وائرس کا مکمل علاج کے نام پر شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا،شہریوں کی شکایات پر محکمہ صحت نے کروانا وائرس کے علاج کا جھانسہ دیکر شہریوں کولوٹنے والے عطائیوں ، نیم حکیموںکیخلاف شکنجہ تیار کرلیا،

ذرائع کے مطابق چیف ڈرگ کنٹرولر کی جانب سے جاری ہونیوالے صوبہ بھر کے ڈرگ کنٹرولر ، ڈپٹی ڈرگ انسپکٹر ز اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے نمائندوں کو کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے بعض مقامات پر عطائی ڈاکٹروں ،نیم حکیموں کی جانب سے کرونا وائرس کے مکمل علاج کرنے کی تشہیر کی جارہی ہے

جوکہ علاج معالجہ کے بہانے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں حالانکہ کرونا کا مکمل علاج دریافت کیا جارہا ہے اور عطائی ڈاکٹرز اور نیم حکیم کروانا وائرس کا مکمل علاج کرنیکی تشہیر کرتے ہوئے لوگوں کولوٹ رہے ہیں ،

اسی حوالے سے اگر کسی جگہ پر عطائی ڈاکٹر اورنیم حکیم علاج کررہے ہوں تو ان کیخلاف فوری ایکشن لیکر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اورشہریوں کو کرونا وائرس کے علاج بارے معلومات فراہم کی جائیں تاکہ وہ ایسے عطائیوں اور نیم حکیمو کے جھانسہ میں آسکیں۔
٭٭٭
مارچ کے اختتام تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ موسمیات نے رواں ماہ مارچ کے اختتام تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے اور اپریل کا مہینہ بہتر گزرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ مزید چار روز اور اگلے ہفتے میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں گزشتہ چند روز سے بادلوں کے ڈیرے ہیں ۔ شہر میں کالی گھٹائیں چھائے رہنے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

جس کے باعث صبح کے وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کے وقت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About The Author