نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی اجرک نے سرائیکی خطے اور قوم کو ایک واضح عیلحدہ شناخت عطا کی ہے،پاکستان کسان اتحاد

سرائیکی سرائیکی ثقافت کا ایک انگ اور رنگ ہے. کسی بھی دیس، خطے یا قوم کی ثقافت میں پوری تہذیب و تمدن آتی ہے

رحیم یار خان

گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین جام ایم ڈی گانگا نے چیف خلیفہ درگاہ عالیہ مئو مبارک شریف محمد اصغر حمیدی کو اس کی شادی کے موقع پر سرائیکی اجرک پہناتے ہوئے کہا کہ

سرائیکی سرائیکی ثقافت کا ایک انگ اور رنگ ہے. کسی بھی دیس، خطے یا قوم کی ثقافت میں پوری تہذیب و تمدن آتی ہے.

جھنگ کا لاچا، خوشاب کی لنگی، احمد پور کا کھسہ، اچ بہاول پور ملتان کی چُنی ان پہناووں کے علاوہ رواج، ریتیں رسمیں، طور اطوار، رویے سبھی کچھ شامل ہے.

سرائیکی اجرک نے سرائیکی خطے اور قوم کو ایک واضح عیلحدہ شناخت عطا کی ہے. اپنی مختلف قسم کی تقریبات میں جس کا اظہار خطے کے عوام فخر کے ساتھ کرتے ہیں.

اپنی زبان اور اپنی ثقافت کے تحفظ اور ترویج و ترقی کا بہترین حل یہی ہے کہ ہم اس کا استعمال بلاجھجک کریں.عار محسوس کرنے والے دراصل احساس کمتری کا شکار لوگ ہوتے ہیں.

About The Author