دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راولپنڈی کے شہری سیرسپاٹے کے لیے ہوجائیں تیار

سیاحتی بسیں مری روڈ پر نوازشریف پارک سے شروع ہو کر اسلام آباد کے سیاحتی مقامات سے واپس نوازشریف پارک آئیں گی

راولپنڈی کے شہری سیرسپاٹے کے لیے ہوجائیں تیار۔ ڈبل ڈیکر ٹورسٹ بس 23 مارچ سے فراٹے بھرے گی۔ ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب نے 2 بسیں پی ایچ اے کے حوالے کردیں۔

سیاحتی بسیں مری روڈ پر نوازشریف پارک سے شروع ہو کر اسلام آباد کے سیاحتی مقامات سے واپس نوازشریف پارک آئیں گی۔

سیاحوں کو شکر پڑیاں، دامن کوہ، فیصل مسجد اور سیدپور گائوں کی سیر کرائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر اور چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود سیاحتی بس سروس کا افتتاح کریں گے۔

سیاحتی بسیں 21 یا 22 مارچ کو لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گی۔۔

About The Author