دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عورت مارچ رکوانے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے اللہ رکھا کی درخواست پر چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے اللہ رکھا کی درخواست پر چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور آئین اور قانون میں دئیے گئے حقوق کی روشنی میں درخواست پر فیصلہ کریں اور عورت مارچ کی اجازت کیلئے درخواست پر آئینی تقاضوں کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عورت مارچ کے لیے گزشتہ سال ڈی سی لاہور سے اجازت حاصل کی گی تھی

تاہم اس سال عورت مارچ کے منتظمین نے مارچ کے لیے تاحال ضلعی انتظامیہ سے اجازت نہیں لی ہے

گزشتہ سال عورت مارچ کے دوران شرکاء نے غیر اسلامی اور بے بیہودہ تقاریر کیں عورت مارچ کی وجہ سے معاشرے میں عورت کا برا تاثر ابھرا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈی سی لاہور عورت مارچ روکنے کےلئے دی گئی درخواست پر فیصلہ نہیں کر رہے اس لیئےعدالت عورت مارچ روکنے کےلئے احکامات جاری کرے۔

About The Author