نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا کے دراز ترین قد والے شخص کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والا نصیر سومروعلیل

پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا نصیر سومرو کی مدد کو کوئی نہ آیا ،، بہن کے تعاون سے آکسیجن مشین تو خریدلی

دو دہائی قبل دنیا کے دراز ترین قد والے شخص کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والے پچپن سالہ نصیر سومرو ان دنوں علیل ہیں۔

پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا نصیر سومرو کی مدد کو کوئی نہ آیا ،، بہن کے تعاون سے آکسیجن مشین تو خریدلی ،،

لیکن مہنگی دوائیاں خریدنا بھی آسان نہیں۔حکومت نے فون پر خیریت پوچھنے سے بڑھ کر کچھ نہ کیا۔

اونچے قد سے ملک کا نام اونچا کرنے والا ،، بیمار کیا ہوا ،،لوگوں نے اسے بھلا دیا۔پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا نصیر سومرو ان دنوں علیل ہے۔

8 فٹ ایک سینٹی میٹر قامت والے نصیر سومرو پی آئی اے کے دیئے چھوٹے سے فلیٹ میں مقیم ہے،، جہاں نیچی چھت کے سبب پنکھا تک نہیں لگایا جاسکتا ۔

بیماری کے سبب نصیر سومرو کا اٹھنا بیٹھنا تک دشوار ہے،، اور اسے دیکھ بھال کے لئے کسی کے سہارے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی ہیرو نے بہن کے تعاون سے آکسیجن سلینڈر تو خرید لیا،، لیکن مہنگی دوائیاں جیب پر بھاری ہیں۔گھر میں محدود رہنے سے ذہنی دباو بھی بڑھ رہا ہے۔

ضلع شکار پور سے تعلق رکھنے والے نصیر سومرو کہتے ہیں صوبائی حکومت نے فون پر خیریت پوچھنے سے بڑھ کر کچھ نہ کیا۔

حکومت کو تو خیال نہ آیا ،،،لیکن نصیر سومرو کے بھائی نے پھر بھی حکومت سے تعاون کی اپیل کردی۔۔

نصیر سومر سن دو ہزار میں دنیا کی دراز ترین شخصیت کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔۔

About The Author