دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد: چڑیا گھرانتظامیہ کی غفلت؛ کاوان ہاتھی نے رات، بارش میں آسمان تلے گزاری

کاون جمعرات کی شب تالاب میں گرا لیکن کسی نے باہرنہ نکالا۔

7 مارچ 2020

اسلام آباد: چڑیا گھر میں انتظامیہ کی ایک اور غفلت سامنے آگئی۔ چڑیا گھر کے  ہاتھی کاوان تالاب میں گرگیا، کسی نے باہرنکالنے کی زحمت نہ کی اورساری رات بغیر چھت کے بارش میں آسمان تلے گزاردی۔ صبح انتظامی عہدیدار پہنچے اور کاوا ن کو اس کے ٹھکانے پرپہنچایا۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے غفلت کےمعاملہ کی انکوائری کے بعد 2 عہدےدارمعطل کر دیے ہیں۔

انتظامیہ کی طرف سے انکوائری میں چڑیا گھر کے ڈائریکٹر سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کے باوجود جس جگہ کاوان گرا اس کی تعمیر کےلیے اب تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

کاوان ہاتھی کو 1985 میں سری لنکا سے لایا گیا تھا۔ 2012 میں کاوان کی ساتھی کی بھی غفلت کی وجہ سے ہلاکت ہوئی۔ 2012 سے کاوان ہاتھی ساتھی کے بغیر ہی رہ رہا ہے۔

About The Author