7مارچ 2020
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے جرگوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں عمل در آمد رپورٹ جمع کرادی۔ جس کے مطابق 2013 سے 2018کے دوران سندھ میں 29جرگے رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک جرگہ کراچی کے ابراھیم حیدری پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کیاگیا۔ تین کیس سانگھڑ کے مختلف پولیس سٹیشنز میں رپورٹ کئے گئے۔
جھول،چوٹیاریوں اور منگولی پولیس سٹیشنز میں تین مقدمات درج کئے گئے جبکہ جیکب آباد کے مختلف پولیس سٹیشنز میں 25 مقدمات رپورٹ کئےگئے۔ جیکب آباد کے میر پور برڑو،بھائو کھوسو،گڑھی حسن پولیس سٹیشنز کی حدود میں سب سے زیادہ مقدمات درج کئے گئے۔ مبارک پور،سول لائینز،کریم حسن،دودا پور،کریم بخش پولیس سٹیشنز میں جرگہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔
پولیس کو شکایت موصول ہونے کے بعد جرگہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی گئی۔ اکثر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
مجموعی طور پر 9 پولیس سٹیشنز پر جرگہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔
رپورٹ میں بتا یا گیا کہ ضلع شھید بے نظیر آباد ،نوشھرو فیروز میں جرگے سے متعلق کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ کراچی۔حیدرآباداور سکھر ڈویزنزمیں بھی جرگہ نہیں ہوا جبکہ لاڑکانہ ڈویزن کے علائقوں قمبر شھدادکوٹ میں بھی کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،