نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روزنامہ ایشین نیوز کی اشاعت محدود دنوں کیلیے روکی گئی ہے اخبار بند نہیں کیا گیا؛ ترجمان

اخبار کا دوبارہ اجراء جلد ہی اسلام آباد سے کردیا جائے گا

7 مارچ 2020

اسلام آباد: روزنامہ ایشین نیوز اسلام آباد کی آنر کمپنی پیپر برین نے اخبار کی بندش کی خبروں بارے حقایق سامنے لاتے ہوئے بتایا ہے کہ روزنامہ ایشین نیوز کی اشاعت محدود دنوں کیلیے روکی گئی ہے اخبار بند نہیں کیا جارہا بلکہ اسکی منیجمنٹ اور سٹاف کی تبدیلی کی جارہی ہے۔

پیپر برین کمپنی کے ترجمان نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ روزنامہ ایشین نیوز اب ایک شہر کا اخبار نہیں رہے گا بلکہ یہ مکمل گروپ کی شکل اختیار کرے گا۔

کمپنی نے ممتاز صحافی رانا طاہر کو روزنامہ ایشین نیوز کا گروپ ایڈیٹر مقرر کردیا ہے۔

اخبار کا دوبارہ اجراء جلد ہی اسلام آباد سے کردیا جائے گا جبکہ کراچی۔ لاہور ۔پشاور اور مظفرآباد سے بھی اخبار کا ایڈیشن چند ماہ میں شروع کر دیا جائے گا۔

پیپر برین کے ترجمان نے بتایا کہ روزنامہ ایشین نیوز کے سابق ریزیڈنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر عبدالودود قریشی ایک پروفیشنل صحافی ہیں اور وہ سردار میڈیا گروپ کا حصہ ہیں۔ منیجمنٹ کے فیصلے کے مطابق ڈاکٹر عبدالودود قریشی کی سرپرستی میں ایک نیوز ایجنسی جلد کام شروع کر دے گی جبکہ اخبار کے معاملات سے اب ان کا تعلق نہیں رہے گا۔

ترجمان پیپر یرین نے مزید بتایا کہ روزنامہ ایشین نیوز کے ساتھ کام کرنے والے تمام ملازمین کے ساتھ پرانی منیجمنٹ نے تحریری معاہدے کیے گئے جن کی روشنی میں کمپنی نے جب جملہ ملازمین کی خدمات واپس کیں تو اس تمام۔ملازمین کو ایک ماہ کی ایڈوانس تنخواہ ادا کی گئی۔ اسی طرح سے روزنامہ ایشین نیوز کے تمام ملازمین کو ہر ماہ کی 5 تاریخ سے قبل تنخواہ ادا کی جاتی رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق اب چونکہ کمپنی نے اخبار چلانے کیلیے ایک نئی انتظامیہ کی خدمات حاصل کی ہیں جن کو یہ حق دیا جارہا ہے کہ وہ اپنی مرضی کی ٹیم خود منتخب کریں۔ روزنامہ ایشین نیوز میں کام کرنے والے تمام ورکرز دوبارہ اپلائی کریں اگر نئی منیجمنٹ ان کی پیشہ ورانہ مہارت سے مطمئین ہوئی تو وہ نیا معاہدہ کر کے کام شروع کر دیں اور اگر نئی منیجمنٹ مطمئین نہ ہو سکی تو ایسے افراد کو سفارش یا زبردستی سے نہیں رکھا جا سکے گا۔

ترجمان نے کہا کہ اخبار میں نئی انتظامیہ لانا مالکان کا اور سٹاف کو تبدیل کرنا ادارے کا قانونی اور اخلاقائی حق ہے۔ اس لیے صحافتی یونینز ۔ فورمز اور پریس کلب کی طرف سے اخبار یا اس کے مالکان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ نہیں کیا جانا چاہئیے۔

ترجمان نے کہا کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈایریکٹرز نے بعض صحافتی تنظیموں ۔یونینز سمیت ان تمام افراد بارے شدید ناراضگی اور ناپسندیدگی کا مظاہرہ کیا ہے جنہوں نے اخبار کی عارضی بندش کو ایک دوسرا رنگ دیکر ہماری کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

ترجمان کے مطابق سردار گروپ آف کمپنیز کے سربراہ سردار تنویر الیاس خان میڈیا کے میدان میں تیزی سے قدم جما رہے ہیں۔ سردار میڈیا گروپ نے ٹی وی چیلنلز کے لائسنس کی خریداری اور ٹیکس کی ادائیگی پر 63 کروڑ روپے خرچ کر رکھے ہیں اور جلد ہی ٹی وی چینلز پر بھی کام شروع کیا جاے گا۔

پاکستان کے 13 مختلف شہروں سے ریڈیو چینل کے لائسنس حاصل کیے گئے اور بعض ریڈیو چینلز کام بھی کر رہے۔ اس لیے یہ افواہیں پھیلانا درست نہیں کہ سردار گروپ آف کمپنیز اخبار مکمل بند کر رہا یا اخباری ملازمین سے نا انصافی کی گئی۔

About The Author