7 مارچ 2020
زرعی ماہرین کے مطابق جنوبی پنجاب کے بارانی علاقوں میں ہلکی بارشیں پچھیتی فصل کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔
محکمہ زراعت توسیع کے مطابق صوبہ بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کی گئی ہے۔
پنجاب میں رواں سال ایک کروڑ چونسٹھ لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کی گئی ہے۔
محکمہ زراعت توسیع نے کاشت کردہ رقبے سے ایک کروڑ چھیانوے لاکھ من فصل اٹھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔
فصل تیاری کے قریب پہنچی تو بارشوں کے حالیہ سلسلے نے کسانوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ کہیں علاقوں میں موسم نے گندم کی فصل کے لیے شدید خطرات پیدا کر رکھے ہیں ۔
ملک بھر میں خطرناک موسم سے گندم کی فصل شدید متاثر ہوئی ہے ۔
بہاولپور کے صحرائے چولستان میں شدید ژالہ باری کسانوں کے لیے پریشانی کا سبب بن گئی ۔ وسیع رقبے پر کاشت کی گئی گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔
رائے ونڈ میں بھی صورتحال پریشان کن ہے ۔ اس برس بھی بارشوں سے گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
گوجرانوالہ میں بھی کسانوں کے لیے زیادہ اچھی خبریں نہیں ہیں ۔ بارشوں نے فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ گوجرانوالہ ریجن کے 6 اضلاع میں 16 لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کی فصل کاشت کی گئی ہے ۔
حافظ آباد، نارووال، گجرات اور دیگر اضلاع سے ہر سال 42 لاکھ میٹرک ٹن گندم پیدا ہوتی ہے ۔
قصور میں بھی بارش اور ژالہ باری کسانوں کے لیے پریشانی لائی ہیں ۔ کوٹ رادھا کشن اور ظفروال میں بارش کے باعث گندم کی فصل متاثر ہو رہی ہے ۔
ملتان میں گندم کی فصل کو رسٹ کی بیماری لگنے کا خدشہ ہے ۔
دوسری طرف ٹڈی دل کے حملے کے باعث کئی علاقوں میں پہلے ہی فصل تباہی کا شکار ہے .
ڈی جی ایگریکلچر پنجاب ڈاکٹر انجم کے مطابق بارشوں کے باعث بالائی پنجاب کے رقبوں میں پانی کھڑا ہو جانے کے باعث فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
جنوبی پنجاب کے کچے اور بارانی رقبوں میں کاشت کی گئی پچھیتی فصل کے لئے یہ بارشیں کسی نعمت سے کم نہیں۔
ڈاکٹر انجم کے مطابق ملتان، رحیم یار خان اور پاکپتن جیسے علاقوں میں ژالہ باری کی اطلاعات ہیں وہاں فصل گرنے کے باعث نقصان کا خطرہ ہے۔
محکمہ زراعت کے ماہرین کے مطابق بارشوں کے سلسلے کے باعث مکئی کی کاشت بھی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے لیکن چنے کے کاشت کاروں کے لیئے حالیہ بارشیں فائدہ مند ثابت ہوں گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون