مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

06مارچ2020:آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوںپر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

عوام کو جدید اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات کررہے ہیں ،ارشد خان استرانہ

ڈیرہ اسماعیل خان

میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیویٹ ڈیرہ کے چیئر مین ارشد خان استرانہ نے کہا ہے کہ مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ میں کرونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کے لئے بیس بیڈ ز پر مشتمل الگ وارڈ تشکیل دیا جاچکا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہسپتالوں میں انتظامات مکمل ہیں ،

ہسپتالوں میں اعلی سہولیات فراہم کرنے کے لئے انتظامی افسران اور ڈاکٹرز عملی کام کررہے ہیں ،ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو معیاری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ،وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کررہے تھے ۔

اس موقع پر ایم ٹی آئی کے ڈائریکٹر فنانس گل آذاد خان ،نرسنگ ڈائریکٹر سعادت خان اورماہر قانون پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ و دیگر موجود تھے ۔

انہوںنے کہا کہ ماضی میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے انفراسٹیکچر پر کبھی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہوا ،اہم عہدوں پر نااہل لوگوں کو تعینات کیاگیا جس سے پورا نظام تباہ ہوگیا لیکن اب ایسا ہر گز نہیں ہے ،صرف خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جارہی ہیں،

سفارش ،رشوت اور پسندوناپسند کا مکمل طور پر خاتمہ کردیاگیا ،پرائیویٹ بزنس پاٹنر شپ کے تحت مریضوں کو جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،

انہوں نے مزید کہا کہ فرائض میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی عوام کو جدید اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات کررہے ہیں

کوشش ہے کہ ہیڈکواٹر ہسپتال میں مکمل اسٹاف کے ساتھ ساتھ جدید مشنری سی ٹی سکین مشین، ایکسرے ،ڈیلاسز مشین ،لیبارٹری ایکومنٹس اور ڈینٹل کا تمام سامان فراہم اور موجود ہو،کچھ مشنری تو ہم نے فراہم کی ہے مزید بھی فراہم کرینگے

،ہسپتال میں جدید آلات ،مشنری اور دیگر سہولیات کے لئے پندرہ کروڑ روپے مختص کردیئے گئے ہیں جس میں دو سی ٹی سکین مشینز بھی شامل ہیںجن کی جلد فراہمی پر مریضوں کی مشکلات دور ہوں گی ،

انہوںنے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کا عزم رکھتے ہیں اور ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تا کہ شہریوں کو علاج معالجے کیلئے دیگر بڑے شہروں میں جانے کی ضرورت نہ پڑے، ا

نہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف عوام کا دکھ بانٹنے اور انکی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں ۔


ڈیرہ کی ڈاکو حسینہ ایک اور واردات کرتے ہوئے پکڑی گئی ،جیل منتقل کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ میں ڈاکو حسینہ کی ایک اور واردات ، ڈاکو حسینہ دکاندار کو لوٹنے اور مزاحمت کے دوران اسے چاقو کے وار سے زخمی کرنے کے دوران پکڑی گئی ،پولیس نے چاقو اور چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا ،خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیاگیا

، ڈیرہ شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے بعدچند روز قبل ڈاکوحسینہ اس وقت پہلی بار منظر عام پرآئی جب اس نے بستی درکھانوالی ڈیرہ کے رہائشی چنگ چی ڈرائیور 32 سالہ سالہ منیر عباس اعوان ولد حقنواز کے ساتھ چنگ چی میں سوار ہوکر اس سے موبائل فون مانگا اور بعدازاں اسکا موبائل زبردستی چھین لیا

،مزاحمت کے دوران اس نے چاقوکے وار سے اسے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرا رہونے میں کامیاب ہوگئی ،تاہم گزشتہ روز وہ ڈکیتی کی ایک اور واردات کے دوران پکڑی گئی ،

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون تھانہ سٹی کی حدود میں واقع فداحسین شہید مارکیٹ میں موبائل شاپ کے اندر داخل ہوئی ،وہ دکاندار نورامین سے موبائل فون خریدنے کے بہانے آئی اور دکاندار سے موبائل فون چھین لیا ،

مزاحمت پر خاتون نے چاقو کے وار سے دکاندار کو شدید زخمی کردیا ،تاہم خاتون کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے ،

پولیس نے خاتون کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون اور چاقوبرآمد کرلیا ،پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ در ج کرکے اسے سنٹرل جیل بھیج دیاگیاہے۔


مفرور رشتہ داروں کو پناہ دینے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان

مفرور اشتہاری ملزمان رشتہ داروں کو پناہ دینے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق پروا پولیس نے مفرور اشتہاری ملزمان انگریز اور میر جانائے کی اپنے رشتہ دار ببرائے خان ولد حاجی قوم محسود سکنہ حال رمک کے مکان میں موجودگی کی اطلاع پر وہاں چھاپہ مارا ،مفرور اشتہاری موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،

پولیس نے اشتہاریوں کو پناہ دینے کے الزام میں ان کے رشتہ دار ملزم ببرائے خان کو موقع سے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک پسٹل تیس بور اور پانچ کارتوس برآمد کرلیے ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیاہے۔


مفرور رشتہ داروں کو پناہ دینے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان

مفرور اشتہاری ملزمان رشتہ داروں کو پناہ دینے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق پروا پولیس نے مفرور اشتہاری ملزمان انگریز اور میر جانائے کی اپنے رشتہ دار ببرائے خان ولد حاجی قوم محسود سکنہ حال رمک کے مکان میں موجودگی کی اطلاع پر وہاں چھاپہ مارا ،مفرور اشتہاری موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،

پولیس نے اشتہاریوں کو پناہ دینے کے الزام میں ان کے رشتہ دار ملزم ببرائے خان کو موقع سے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک پسٹل تیس بور اور پانچ کارتوس برآمد کرلیے ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیاہے۔


مفرور رشتہ داروں کو پناہ دینے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان

مفرور اشتہاری ملزمان رشتہ داروں کو پناہ دینے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق پروا پولیس نے مفرور اشتہاری ملزمان انگریز اور میر جانائے کی اپنے رشتہ دار ببرائے خان ولد حاجی قوم محسود سکنہ حال رمک کے مکان میں موجودگی کی اطلاع پر وہاں چھاپہ مارا ،مفرور اشتہاری موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،

پولیس نے اشتہاریوں کو پناہ دینے کے الزام میں ان کے رشتہ دار ملزم ببرائے خان کو موقع سے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک پسٹل تیس بور اور پانچ کارتوس برآمد کرلیے ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیاہے۔


بھائی پر قاتلانہ حملے کے مقدمہ میں ملز م کی درخواست ضمانت پھر خارج

ڈیرہ اسماعیل خان

پشاورہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ کے جسٹس جناب عبدالشکور نے تھانہ سٹی کی حدود محلہ کڑی علیزئی میں چھوٹے بھائی پر کلہاڑیوں سے قاتلانہ حملہ کرکے اسے زخمی کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،

ملزم کی جانب سے سلیم اللہ رانا زئی ایڈوکیٹ ،غلام محمد سپل ایڈوکیٹ ،شوکت خان بھٹنی ایڈوکیٹ اور ندیم نایاب ایڈوکیٹ جبکہ استغاثہ کی جانب سے فاروق اختر ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی ،

پولیس ذرائع کے مطابق 22.01.2020 کی شام بلال علیزئی ایڈووکیٹ بازار سے سودا سلف لینے کے بعد اپنے گھر واقع محلہ کڑی علیزئی کے دروازے پر پہنچے تو ان کے بڑے بھائی احمد نے پیچھے سے آ کر کلہاڑی کے پے در پے وار کیے

جس کے نتیجے میں وہ گردن اور سر کے درمیان شدید زخمی ہو گئے تھے اور انکی بائیں ہاتھ کی دو انگلیوں کی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں،

قاتلانہ حملے کے واقعہ کا مقدمہ نمبر 74 زیر دفعات(A2) 337 . 324 تھانہ سٹی میں درج ہونے پر ملزم احمد نے کچھ دن روپوش ہونے کے بعد 28 جنوری کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے رجوع کیا

جوکہ ایڈیشنل سیشن جج vi ڈیرہ نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی اور ملزم احمد کے احاطہ عدالت سے گرفتار ہونے پر اسے سنٹرل جیل ڈیرہ منتقل کر دیا گیا

، ایڈیشنل سیشن ججvi ڈیرہ سے ملزم احمد کی ریگولر ضمانت کی درخواست مسترد ہو نے پر عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی گئی جس پر وکلاءکی بحث اوردلائل مکمل ہونے پر ملزم کی درخواست ضانت ایک بار پھر خارج کردی گئی ۔


پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 3لاکھ 40ہزار203 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر

ڈیرہ اسماعیل خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا ہے کہ انسدا د پولیو مہم کے دوران ریفیوزل کیسز پر خصوصی توجہ دی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کمشنر ڈیرہ محمدجاوید مروت کی ہدایت پر کمشنر دفتر کے جرگہ ہال میں انسداد پولیو مہم سے متعلق انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ٹانک فہد وزیر کے علاوہ محکمہ صحت، تعلیم، پولیس، لوکل گورنمنٹ، ای پی آئی، ڈبلیو ایچ او، کام نیٹ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران این سٹا پ آفیسر ڈاکٹر حفیظ اﷲ مروت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 9سے 13مار چ تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران 3لاکھ 40ہزار203پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

جس کےلئے ٹوٹل 1509ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 1329موبائل، 73فکسڈ، 36رومنگ اور 71ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

مہم کیلئے 68یوپیک چیئر مین جبکہ 352ایریا انچارج اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ اجلاس کے دوران مزید بتایا گیا کہ ڈینگی وائرس سے متعلق لوگوں میں شعور و آگاہی کیلئے بھی مختلف سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں

جبکہ کورونا وائرس سے متعلق بروقت اطلاعات، حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کیلئے ریپڈ رسپانس ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جو کہ اپنے فرائض بخوبی سرانجا م دے رہی ہے۔

اسی طرح تحصیل سب ڈویژن درازندہ میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے سکریننگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جبکہ مختلف سرحدی علاقوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ایک عدد آئسو لیشن یونٹ بھی قائم کیا جا چکاہے ۔

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ریفیوزل کیسز پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کوئی بھی پانچ سال تک کی عمر کا بچہ انسداد پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ کر عمر بھر کیلئے معذور ی کا شکار نہ ہو جائے۔

انہوں نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو ٹیموں کے تحفظ کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان پر مکمل عملد رآمد کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے تمام والدین سے اپیل کی کہ انسداد پولیو کی ہر مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ملک سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔


پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق ضرورت سے زائد خوف وحراس پھیلایاگیا ہے طبی ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان

چین اور ایران کے بعدپاکستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد میں ہونے والے اضافے کے پیش نظر ڈیرہ کے طبی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق ضرورت سے زائد خوف وحراس پھیلایاگیا ہے

حالانکہ تحقیقات سے ثابت ہوچکا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد میں شرح اموات محض ایک فیصد سے زائد نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کا درجہ حرارت اورہوا میں نمی کا تناسب کورونا وائرس سے بچاﺅ اور اس کی روک تھام کے لئے انتہائی موزوں ہے

لہذا یہاں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں ،انہوںنے شہریوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے بلاجواز خوف وحراس پھیلایا جارہاہے ،

جوکہ حقائق کے برعکس ہے ،انہوںنے شہریوں کو خبردار کیا کہ بلاوجہ ماسک کااستعمال نہ کریں اگر کوئی شہری موسمی بیماری میں مبتلا ہو تو اسے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے ،

شہریوں کو چاہیے کہ ورزش کو معمول بنائیں ،صحت کے بنیادی اصولوں کو روز مرہ زندگی میں اپنے سے امراض سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتاہے۔


گاڑیوں کے ٹیکس محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا میں جمع کرانا لازمی قرار

ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں چلنے والی دوسرے اضلاع کی گاڑیوں کے ٹیکس محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا میں جمع کرانا لازمی قرار دینے کی پالیسی تیار کرلی گئی ہے ،محکم

ہ ایکسائز پنجاب کی طرز پر پالیسی تیار کی گئی ہے جس کے تحت پنجاب ،سندھ ،اسلام آباد ،آذاد جموں کشمیر ،گلگت بلتستان ،اسلام آباد سمیت صوبے بھر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ اور شہریوں کی گاڑیوں کا رجسٹریشن ٹیکس محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا میں جمع کرنا ہوگا،

پنجاب کے محکمہ ایکسائز نے نئی پالیسی مرتب کی ہے جس کے تحت پنجاب میں چلنے والی خیبر پختونخوا کی گاڑیوں کا ٹیکس محکمہ ایکسائز پنجاب میں جمع کیا جاتاہے تاہم اب نئے مالی سال کے لئے ٹیکسوں کے ہدف میں اضافہ کے لئے خیبر پختونخوا میں بھی یہ پالیسی مرتب کی جارہی ہے ،

خیبر پختونخو ا میں پنجاب سندھ سمیت دیگر صوبوں اور علاقوں کی سینکڑوں گاڑیاں موجود ہیں جو کہ ٹیکس خیبر پختونخوا کی بجائے پنجاب ،سندھ ،گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں جمع کررہے ہیں

جس سے محکمہ ایکسائز کو لاکھوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ،محکمہ ایکسائز خزانہ سمیت مختلف محکموں نے اس حوالے سے اپنی سفارشات تیار کی ہیں ۔


چوہدری اشفاق کی عبوری ضمانت منسوخ کرکے اسے گرفتار کرنے کے احکامات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان

ایڈیشنل سیشن جج vi ڈیرہ نے محلہ مجاہدنگر سٹی ڈیرہ میں مکان کے تالے توڑ کر زبردستی قبضہ کرنے اور مالک مالکان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ایک ملز م چوہدری اشفاق کی عبوری ضمانت منسوخ کرکے اسے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،

استغاثہ کی جانب سے پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،پولیس کے مطابق محلہ مجاہدنگر ڈیرہ کے رہائشی چوہدری محمد خالد نے تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ نوکری کے سلسلے میں اسلام آباد رہائش پزیر ہے

میری غیر موجودگی میں میرے دو بھائیوں محمد اشفاق اور امام دین پسران سراج دین اور بھتیجے محمد ارشاد ولد امام دین اقوام راجپوت ساکنان محلہ مجاہدنگر نے میرے مکان کے تالے توڑ پر اس پر زبردستی قبضہ کرکے مکان کو نقصان پہنچایا

جبکہ میرے ڈیرہ آنے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں ۔

پولیس نے محمد خالد کی رپورٹ پر اس کے دونوں بھائیوں اور بھتیجے کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعات506.447.427 ت پ درج کرلیا، ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی ۔

تاہم عدالت نے ایک ملزم چوہدری محمد اشفاق کی عبوری ضمانت منسوخ کرکے اسے گرفتارکرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔


متعدد افسران اضافی کام کے بوجھ کو برداشت نہ کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور

ڈیرہ اسماعیل خان

بلدیاتی ادارے افسران کے لئے درد سر بن گئے ،متعدد افسران اضافی کام کے بوجھ کو برداشت نہ کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور ،

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نئے بلدیاتی سیٹ اپ کے بعد تشکیل دی جانے والی میونسپل کمیٹی ،ٹاﺅنزکمیٹیزاور تحصیل کمیٹیز میں اضافی پوسٹوں پر پہلے سے تعینات افسران کو معاملات کو رواں دواں رکھنے کے لئے اضافی چارج دیئے گئے ،
موجودہ صورتحال میں ایک ایک افسر کے پاس کئی کئی پوسٹوں کے اضافی چارج موجود ہیں ،کام کی زیادتی اور بھاگ دوڑ کے باعث تھک جانے والے افسران اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی ریٹائرمنٹس لینے پر غور وخوض کررہے ہیں

بلکہ متعدد افسران ریٹائرمنٹ لے کر گھر وں کو بھی روانہ ہوچکے ہیں ،


سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے مکہ اور مدینہ میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی

ڈیرہ اسماعیل خان

کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر سعودی عرب نے بیرون ممالک سے آنیوالے عمرہ زائرین پر پابندی عائد کی تھی اب اپنے شہریوں کو مکہ اور مدینہ میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

سعودی عرب نے بیرون ملک سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے آنے والے زائرین پر 15 اپریل تک پابندی عائد کردی ہے۔ اس ضمن میں سعودی ایئر لائن نے رجسٹرڈ ٹریول ایجنسیوں کو سرکلر بھی جاری کردیا ہے۔

سرکولر میں کہا گیا ہے کہ ٹریول ایجنسیاں 15 اپریل تک عمرہ کے گروپوں کی نئی درخواستیں وصول نہ کریں جبکہ پابندی کا اطلاق عمرہ زائرین، وزٹ ویزہ رکھنے والے مسافروں پر بھی ہوگا۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ 15اپریل تک عمرہ زائرین کی گروپوں کی تمام ٹکٹیں ای فنڈ کی جائیں۔

سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اندرون ملک مقیم سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کے عمرہ پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔ مقامی افراد پر پابندی عارضی ہے۔ جس کا تھوڑے تھوڑے عرصہ کے بعد جائزہ لیا جائے گا اور صورتحال بہتر ہونے پر پابندی ختم کردی جائے گی۔


حکومت کا گیس صارفین کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان

حکومت کا گیس صارفین کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان ،لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں گھریلو گیس صارفین کو تقریبا 3.7 ارب روپے کا عبوری ریلیف دیا جائے گا،

ترجمان سونادرن گیس کمپنی، وفاقی حکومت اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کم گیس پریشر والے علاقوں کے صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پریشر فیکٹر کی مد میں صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تر

جمان کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں گھریلو گیس صارفین کو تقریبا 3.7 ارب روپے کا عبوری ریلیف دیا جائے گا۔ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق عبوری ریلیف چار مساوی اقساط میں مارچ 2020 سے جون 2020 تک کے گیس بلز میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق فیصلے سے تقریبا 38 لاکھ گھریلو گیس صارفین مستفید ہوں گے۔واضع رہے کہ اس سال 4 جنوری کو کم گیس پریشر والے علاقوں میں اضافی بل بھیجنے کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد گیس کے اضافی بلوں کی مد میں صارفین سے وصول رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مختلف جگہوں پرترسیلی گیس پریشر بلنگ پریشر سے کم نکلے تھے جس پر وزیراعظم نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

وزیراعظم کے نوٹس پر سوئی نادرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹر کی انتظامیہ نے حرکت میں آئی تھی۔وزیراعظم کے نوٹس لینے کے بعد سوئی ناردرن کمپنی نے صارفین سے وصول کیے گئے 513 ملین روپے کی رقم واپس کی تھی۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے فروری، مارچ 2019 کیلئے 50 ملین صارفین کوواپس کردیے تھے جب کہ مزید 463 ملین روپے کی رقم کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا تھا۔

وزیراعظم کے نوٹس پر کمپنی نے حقیقی گیس پریشرکیمطابق بلنگ درست کر لی تھی۔ وزیراعظم نے آئندہ گیس بل حقیقی گیس پریشرکی بنیاد پرجاری کرنے اور مختلف علاقوں میں سپلائی اور ڈیمانڈ کی صورتحال پر بھی مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت تھی۔


سرکاری ملازمین کے لئے پاسپورٹ میں عہدہ اورپیشہ کا ذکر کرنے کی پابندی اٹھائی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان

سرکاری ملازمین کے لئے پاسپورٹ میں عہدہ اورپیشہ کا ذکر کرنے کی پابندی اٹھائی گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگزیشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر کے مطابق ایسے سرکاری ملازمین جن کے پاسپورٹ میں بطور پروپروبیشن سرکاری ملازمت کا اندراج نہیں ہے اور وہ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکے ہیں

اب وہ اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے این او سی حاصل کر کے پاسپورٹ میں اپنے سرکاری ملازمیت کا اندراج کر سکتے ہیں، اور اس مقصد کے لئے انہیں پاسپورٹ فیس کے علاوہ مزید 5 ہزار روپے فیس ادا کرنی ہو گی

سرکلر کے مطابق ایسے تمام کیسز ریجنل پاسپورٹ آفس وصولی کے بعد منظوری کے لئے زونل ہید آفس کو بھجوائے جائیں گے جہاں سے ماہانہ کی بنیاد پر لسٹ بنا کر ڈائریکیوریٹ جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگرمیشن کو بھجوائی جا سکے گی۔


حج درخواستوں کی وصولی میں دو دن کی توسیع کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان

وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی میں دو دن کی توسیع کردی۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی میں دو دن کی توسیع کردی ہے، ا

س حوالے سے وزارت مذہبی امور نے سٹیٹ بینک کو توسیع کیلئے لیٹر لکھ دیا ہے۔ترجمان کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی 8 مارچ تک جاری رہے گی،نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی حج درخواستیں وصول کرینگے۔

سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 12 مارچ کو ہو گی۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر کے 13 نامزد بینکوں میں 126650 حج درخواستیں وصول ہوچکی ہیں۔

%d bloggers like this: