سعودی عرب میں کرونا وائرس سے بچاو کے لئے مکہ مکرمہ میں مسجد حرم الحرام اور مسجد نبویؐ کو صفائی کے عمل کے بعد وقفے وقفے سے کھولنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاہم عمرہ پر پابندی تک مطاف کا ایریا مستقل بند رہے گا
سعودی عرب میں حرمین الشریفین کی انتظامیہ کے عہدیدار نے بتایا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے دونوں مقدس مساجد کی مسلسل صفائی اورفرض نمازوں سے خارج اوقات میں انہیں جراثیم سے پاک صاف رکھنے کی ضرورت کے پیش نظر کیا گیا۔
انتظامیہ کے عہدیدار نے مزید بتایا تھا کہ جب تک عمرہ بند رہے گا تب تک خانہ کعبہ کے اطراف طواف والا صحن اور صفا و مروہ کے درمیان سعی والا حصہ بھی بند رکھا جائے گا۔
عمرے پر پابندی کے دوران نمازیں صرف مسجد کے اندر ہوں گی۔‘انتظامیہ کے عہدیدار نے توجہ دلائی کہ ’سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے عمرے پر پابندی کا فیصلہ مکہ مکرمہ شہر کے تمام باشندوں پربھی لاگو ہوگا۔
کسی بھی احرام پوش کو مسجد الحرام اور اس کے اطراف صحنوں میں داخل ہونے کی اجازت کسی بھی حالت میں نہیں دی جائے گی۔‘ایک فیصلہ یہ بھی کیا گیا تھا کہ
اعتکاف اور مسجد میں بستر ڈالنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ کھانے پینے کی اشیا لے جانے کی بھی ممانعت ہوگی۔
آب زمزم کی سبیلیں بھی بند کردی جائیں گی۔انتظامیہ کے عہدیدار کے مطابق احتیاطی تدابیر کے تحت روضہ شریفہ سمیت مسجد نبوی کا پرانا والا حصہ بھی بند کردیا جائے گا جبکہ جنت البقیع بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ 21 لاکھ سے تجاوز کرگئی
سعودی عرب کا ایئرلائنز کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ
سعودی عرب ای عمرہ گیٹ کے ذریعے ویزے کے اجرا کا طریقہ کار جاری کردیا گیا