مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب میں کرونا وائرس سے بچاو کے لئےمکہ مکرمہ کو وقفے وقفے سے کھولنے کا عمل شروع

مسجد حرم الحرام اور مسجد نبویؐ کو صفائی کے عمل کے بعد وقفے وقفے سے کھولنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے

سعودی عرب میں کرونا وائرس سے بچاو کے لئے مکہ مکرمہ میں مسجد حرم الحرام اور مسجد نبویؐ کو صفائی کے عمل کے بعد وقفے وقفے سے کھولنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاہم عمرہ پر پابندی تک مطاف کا ایریا مستقل بند رہے گا

سعودی عرب میں حرمین الشریفین کی انتظامیہ کے عہدیدار نے بتایا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے دونوں مقدس مساجد کی مسلسل صفائی اورفرض نمازوں سے خارج اوقات میں انہیں جراثیم سے پاک صاف رکھنے کی ضرورت کے پیش نظر کیا گیا۔

انتظامیہ کے عہدیدار نے مزید بتایا تھا کہ جب تک عمرہ بند رہے گا تب تک خانہ کعبہ کے اطراف طواف والا صحن اور صفا و مروہ کے درمیان سعی والا حصہ بھی بند رکھا جائے گا۔

عمرے پر پابندی کے دوران نمازیں صرف مسجد کے اندر ہوں گی۔‘انتظامیہ کے عہدیدار نے توجہ دلائی کہ ’سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے عمرے پر پابندی کا فیصلہ مکہ مکرمہ شہر کے تمام باشندوں پربھی لاگو ہوگا۔

کسی بھی احرام پوش کو مسجد الحرام اور اس کے اطراف صحنوں میں داخل ہونے کی اجازت کسی بھی حالت میں نہیں دی جائے گی۔‘ایک فیصلہ یہ بھی کیا گیا تھا کہ

اعتکاف اور مسجد میں بستر ڈالنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ کھانے پینے کی اشیا لے جانے کی بھی ممانعت ہوگی۔

آب زمزم کی سبیلیں بھی بند کردی جائیں گی۔انتظامیہ کے عہدیدار کے مطابق احتیاطی تدابیر کے تحت روضہ شریفہ سمیت مسجد نبوی کا پرانا والا حصہ بھی بند کردیا جائے گا جبکہ جنت البقیع بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: