بینظیر بھٹو قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت
بینظیر بھٹو قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلوں پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف سمیت 6 ملزموں کو طلب کرلیا۔
لطیف کھوسہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ انہیں سزا دلوائیں گے۔
جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کیس میں پولیس افسران کی سزا بڑھانے اور بری کیے گئے 5 ملزمان کی بریت کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
پولیس افسران سعود عزیز اور خرم رشید کے وکلا پیش نہ ہو سکے۔ عدالت نے ملزمان پرویز مشرف، اعتزاز،
رفاقت، حسنین، شیرزمان اور عبدالرشید کو طلب کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کا قتل منظم سازش تھی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،