کراچی کے علاقے پورٹ قاسم میں کیمیکل کی کمپنی میں گیس لیکج سے ایک درجن کے قریب مزدور بے ہوش ہوگئے۔
پورٹ قاسم کی کیمیکل کمپنی میں گیس لیکج سے بے ہوش ہونے والے ایک درجن مزدوروں کو فور ی طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کمپنی ذرائع کے مطابق گیس لیکج پائپ ٹوٹنے کے باعث ہوئی۔
بےہوش ہونے والے دو افراد کی حالت نازک ہے۔
حادثہ کے بعد کمپنی سے تمام لوگوں کونکال لیا گیا تھا۔
ٹونٹے والے پائپ کی مرمت کی جارہی ہے۔
ایس ایس پی ملیر محمدعلی رضا کے مطابق پورٹ قاسم کی فیکٹری میں صورتحال معمول پر آگئی ہے۔ گیس کا اخراج بند کردیا گیا ہے اور احتیاطی طور پر باہر نکالے گئے تمام ملازمین کو واپس بلوالیا گیا ہے ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،