مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حالیہ بارشوں کے باعث ملک کے مختلف مقامات پرچھتیں گرنے سے 9 افراد جاں بحق؛متعدد زخمی

جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں

پولیس ذرائع کے مطابق رینالہ خورد میں چھت گرنے کے باعث 2 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔مرنے والوں میں 1 بچی اور 1 بچہ شامل ہیں جن کی شناخت امن اور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

کوٹ ادو میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ اور ماں جان بحق ہو گئے۔

ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق خانیوال میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی۔ جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پاکپتن میں دو مختلف مقامات پر مکانوں کی چھتیں گرنے سے ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

شرقپور شریف میں بھی مکان کی چھت گرنے سے بچہ ملبےتلے دب کر جاں بحق ہو گیا۔

خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ، تھانہ خانمائی کی حدود پنجاب کلی میں کمرے کی چھت گر گئی۔ چھت گرنے سے محمد اسماعیل کا 2 سالہ بیٹا محمد ملبے تلے آکر جانبحق ہو گیا۔ جبکہ  ملبے تلے آکر 3 سالہ ابوزر زخمی ہوگیا جسے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: