مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی وسیب سمیت ملک بھر میں آج سرائیکی اجرک ڈے منایا جارہا ہے

گہرے نیلے اور فیروزی رنگوں سے مزین سرائیکی اجرک سرائیکی ثقافت کی پہچان بن چکی ہے

ملتان: سرائیکی وسیب سمیت ملک بھر میں سرائیکی اجرک ڈے آج جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

وسیب کے لوگ سرائیکی اجرک زیب تن کئے اپنی ثقافت کا پرچار کررہے ہیں۔ اس موقع پر وسیب کا عوامی رقص جھمر سرائیکی عوام کی والہانہ خوشی اور ثقافت کا مظہر ہے۔

سرائیکی اجرک صدیوں پہلے کا قدیمی پہناوا ہے اس کا آئیڈیا سندھی اجرک سے لیا گیا۔

نیلا رنگ سرائیکی خطے کی اکثر عمارتوں اور مزارات میں نظر آتا ہے اس لیے اسے روحانیت کا رنگ بھی کہا جاتا ہے اسی بنیاد پر سرائیکی اجرک کو ملتانی کاشی گری کے گہرے نیلے اور فیروزی رنگوں سے پرنٹ کروا کے متعارف کروایا گیا۔

اجرک عربی زبان کے لفظ ازرک سے لیا گیا جس کے معنی نیلے رنگ کے ہیں اس لئے نیلے رنگ کی سرائیکی اجرک بھی خطے کی ثقافت میں ڈھل چکی ہے اور اس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

%d bloggers like this: