مئی 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

05مارچ2020:آج ضلع رحیم یار خان میں کیا ہوا؟

ضلع رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

رحیم یار خان

گانگا ادبی اکیڈمی پاکستان کے چیئرمین جام ایم ڈی گانگا نے کہا ہے کہ سرائیکی فلم انڈسٹری میں فلم ڈائریکٹر ایم صدیق اجن کا کام اور کردار مثبت اور جاندار رہا یے.

سرائیکی زبان اور ثقافت کی ترویج و ترقی میں شوبز کی فیلڈ میں ان کی خدمات تاریخ کا ایک ایم باب بن چکی ہیں. فلم روہی کی رانی سے جتوال اور سمی راول تک ان کی فلموں میں دھرتی سے جڑت، معاشرتی رویوں اور ثقافتوں پہـلووں کے گرد گھومتی نظر آتی ہیں.

ایم صدیق اجن نے کہا کہ میں شوبز میں کمانے کے لیے نہیں اپنی زبان اور ثقافت کی ترویج و ترقی اور اپنے عوام کو مثبت تفریح دینے کی سوچ لے لیکر آیا تھا.

تفریح اور میڈیا وار کے اس دور میں تفریح اور میڈیا کے مختلف پروگرامز کے ذریعے ہی اپنا پیغام پھیلایا اور اپنا تحفظ کیا جاسکتا ہے.

جام ایم ڈی گانگا نے ایم صدیق اجن کو ان کی تفریحی و ثقافتی خدمات کے اعتراف میں سرائیکی اجرک پہنائی.اس موقع پر میاں بلال اجن بھی موجود تھے.


رحیم یار خان

نامور گلوکارہ راحت ملتانیکر نے جام ایم ڈی گانگا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہذیب و ثقافت کا انسانی معاشرے، انسان کے کردار اور زندگی پر بڑا گہرا اثر ہوتا ہے.

سرائیکی زبان اور ثقافت صدیوں پرانی ہے. عوام کے دلوں میں اگنے والی اور ذہنوں میں پرورش پانے والی کسی چیز کو کسی طرح بھی ختم نہیں کیا جا سکتا.

سرائیکی موسیقی بھی سرائیکی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے. لوک گیت ہوں یا عارفانہ کلام عوام بڑی چاہت سے سنتے چلے آ رہے ہیں.سرائیکی اجرک ڈے کا ثقافتی تہوار یقینا سانجھ اور محبتوں کا تہوار ہے.

اسے زیادہ سے زیادہ مل جل کر منایا جائے.ظہور احمد دھریجہ سرائیکی وسیب کا سفیر اور وکیل ہے. اپنی دھرتی اور اپنے دیس سے محبت کیجئے.

اس کے سبھی رنگ دلکش اور پیارے ہیں. وطن عزیز مختلف زبانوں اور مختلف ثقافتوں کا خوبصورت گلدستہ ہے. جب سبھی ملتے ہیں تو پھر پاکستانی ثقافت تشکیل پاتی ہے.

جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ باہمی احترام امن اور محبت کا دروازہ ہے.


رحیم یار خان

ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان کے صدر رائے مظہر حسین کھرل اور ممبر پنجاب بار کونسل سردار عبدالباسط بلوچ نے گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا اور پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

سرائیکی اجرک ڈے کسی ایک قوم کا نہیں سرائیکی وسیب کا اجتماعی ثقافتی تہوار ہے. وسیب کے لوگ وفاق پاکستان کے اندراپنی ایک شناخت اور وجود رکھتے ہیں. ڈسٹرکٹ بار کے تمام ممبران6مارچ کو بلاتفریق دھرتی کے اس ثقافتی تہوار کو بھر پور طریقے سے منا رہے ہیں.

سو دنوں میں اپنا صوبہ بنا کر دینے والے حکمران اپنا وعدہ پورا کریں.ادارے ان پر 62,63کی شق لاگو کریں یا نہ کریں. صوبے کے نام پر ووٹ دینے والی عوام خاص طور پر نوجوان ان کا ضرور محاسبہ کریں گے.

اب وسیب کے لوگ اپنے حقوق کے حوالے سے بیدار ہو چکے ہیں.جام ایم ڈی گانگا نے کہاکہ ہم سب کو اپنے علیحدہ سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے منظم ہو کر تحریک چلانی ہوگی.

کل کی طرح آج بھی سرائیکی وسیب کے عوام کو ان کے پورے حقوق نہیں مل رہے.صرف نعروں اور لاروں سے گزارا نہیں چلے گا.

استحکام پاکستان کے لیے متوازن صوبے ضروری ہیں.ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام خطے کا ثقافتی تہوار منانے پر جام ایم ڈی گانگا نے

صدر ڈسٹرکٹ بار رائے مظہر حسین کھرل اور سردار عبدالباسط خان بلوچ کو سرائیکی اجرک ڈے کی ایڈوانس مبارک دیتے ہوئے انہیں سرائیکی اجرکیں بھی پہنائیں.

%d bloggers like this: