دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم سے پشاور زلمی کے چیرمین ، کپتان ڈیرن سیمی سمیت کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے ملاقات کی

عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کو مبارک باد دی۔

اسلام آباد:

وزیراعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی، کپتان ڈیرن سیمی سمیت کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے ملاقات کی، عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کو مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین اور پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ کو بھی خوش آمدید کہا، عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ

پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے، لوگ خوش ہیں۔ پی ایس ایل کے تمام میچز میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے تھے، یہ پوری دنیا کو پاکستان کا مثبت پیغام ہے۔

ڈیرن سیمی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں آپ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،

اب آپ ہمارے شہری بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کے ساتھ مل کر پاکستان کرکٹ کی خدمت کی ہے۔

اس موقع پر ٹیم کے ہیڈکوچ محمد اکرم سمیت کھلاڑی بھی موجود تھے جن سے وزیراعظم نے پی ایس ایل اور پاکستان میں کرکٹ سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔

About The Author