نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: عالمی یوم خواتین پر30خواتین وکلا کو موٹرسائیکلیں دی جائیں گی

چیف جسٹس پاکستان آٹھ مارچ کوموٹرسائیکلیں خوش نصیب وکلا کے حوالے کریں گے

سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے عالمی یوم خواتین پر تیس خواتین وکلا کو موٹرسائیکلیں دی جائیں گی۔ چیف جسٹس پاکستان آٹھ مارچ کوموٹرسائیکلیں خوش نصیب وکلا کے حوالے کریں گے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے احمد علی ایم شیخ نے خواتین وکلا کو موٹرسائیکلوں کی فراہمی کے لئے قرعہ اندازی کی ۔

تقریب میں ہائی کورٹ کے ججز اور وکلا بھی موجود تھے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد آٹھ مارچ کو خواتین وکلا میں موٹر سائیکل تقسیم کریں گے۔

صدر سندھ ہائیکورٹ بار ضیا مخدوم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خواتین مردوں سے کسی طور بھی کم نہیں ہیں۔انہیں سفری سہولت کے لیے موٹر سائیکل چلانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کرکے خواتین کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ بار نے خواتین وکلا کو موٹر سائیکل سکھانے کے لیے ٹرینر رکھ لیا ہے اور ڈی جے کالج اسپورٹس گراونڈ میں خواتین وکلا نے تربیت بھی شروع کر دی ہے۔

About The Author