نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

04مارچ2020:کھیلوں کی خبریں

پاکستان سے کھیلوں کی خبریں، تبصرے اور تجزیے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر یورو کپ فٹبال 2020کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔۔

یورو کپ کے انعقاد میں اب محض 100دن باقی ہیں،، جو رواں سال 12جون سے 12 جولائی تک یورپ کے 12 شہروں میں شیڈول ہے،،

یوروکپ میں 24یورپی ٹیموں نے شرکت کرنا ہے، کورونا وائرس یورپ میں سب سے زیادہ تیزی سے اٹلی میں پھیل رہا ہے،

جہاں یوروکپ کے کچھ میچز کا انعقاد ہونا ہے،، یوئیفا حکام کے مطابق یوروکپ کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں،

انہیں کورونا وائرس کے علاوہ کسی چیز سے خطرہ نہیں ، کورونا وائرس کےباعث ایونٹ کو شدیدخطرات لاحق ہیں۔


کراچی میں ہاکی کاایک اور گراؤنڈ فلڈ لائٹس کی سہولت سے آراستہ ہوگیا

کے ایچ اے گراونڈ پر نئی فلڈ لائٹس کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا،، ہاکی گراونڈ کے چار پولز پر 64 لائٹس سندھ اسپورٹس بورڈ نے لگوائی ہیں،،

سیکریٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین کے مطابق ایک لائٹس دو ہزار واٹ کی ہے، جس کے لیے تین سو کے وی کا جرنیٹر بھی لگایا گیا ہے ،،

دو ہفتے میں لائٹٹس روشن ہوجائیں گی اور رمضان المبارک میں پہلا فلڈ لائٹس ٹورنامنٹ کرایا جائے گا۔۔


بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل

• کراچی ٹیسٹ میں کامیابی پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر پہنچا دے گی

لاہور، 4 مارچ 2020ء:

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ شیڈول میں تبدیلی کی درخواست بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کی تھی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نےپاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے لیےکراچی ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کے لیےمزیدکچھ روز کاوقت دیا جائے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ٹیسٹ میچ 5 اپریل سے شروع ہوگا۔

نئے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین واحد ایک روزہ میچ یکم اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں نے 3 اپریل کو اسی مقام پر ایک روزہ میچ کھیلنا تھا۔

مہمان ٹیم اب 29 مارچ کو بنگلہ دیش سے کراچی پہنچے گی۔

آئی سی سی ایک روزہ ٹیم رینکنگ میں پاکستان چھٹے اور بنگلہ دیش ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 12 پوائنٹس کا فرق ہے۔

ذاکر خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی:

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈمہمانوں کے ساتھ تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے، لہٰذا پی سی بی اب زیادہ عرصے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی کراچی میں میزبانی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کے آغاز سے قبل ہی مداحوں کا جوش و خروش دیدنی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ اس دوران شائقینِ کرکٹ کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور 44 رنز سے جیتا تھا۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان فی الحال پانچ ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد140 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔کراچی ٹیسٹ میں کامیابی پاکستان کو پوائنٹس ٹیبل پر نیوز ی لینڈ اور انگلینڈ سے اوپر لے جائے گی۔دونوں ٹیمیں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اورآسٹریلیا 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے پوائنٹس ٹیبل یہاں موجود ہے۔

نیا شیڈول:

29 مارچ: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی کراچی آمد
30 اور31 مارچ: پریکٹس
یکم اپریل: واحد ایک روزہ میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
2 تا 4 اپریل: پریکٹس
5تا9 اپریل: آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی


پشاور زلمی چیرمین جاوید آفریدی، کپتان ڈیرن سیمی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

ملاقات میں پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم، بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ موجود تھے

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کو گرمجوشی سے مبارکباد دی

اب آپ ہمارے شہری بھی ہیں، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی آپ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا , وزیر اعظم کی ڈیرن سیمی سے گفتگو

جاوید آفریدی نے ہمیشہ ڈیرن سیمی کے پاکستان میں کرکٹ کی خدمات کو نمایاں اور سراہنے پر زور دیا،

جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کے ساتھ مل کر پاکستان کرکٹ کی خدمت کی ہے،

وزیر اعظم پاکستان نے جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین اور پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ کو بھی خوش آمدید کہا

خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے، لوگ خوش ہیں ،

پی ایس ایل کے تمام میچز میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہیں ، یہ پوری دنیا کو پاکستان کا مثبت پیغام ہے,

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پشاور زلمی اور ڈیرن سیمی کے کردار کو سراہا، جاوید آفریدی

About The Author