اسلام آباد
پاکستان پیپلز پارٹی نے 2020 میں فراہمی ملازمتوں کو ایک اورچکمہ قرار دےدیا ہے نااہل حکمرانوں کا پہلا سال ناکامیوں کا سال اور دوسرا غریبوں کی زندگیاں اجیرن بنانے کا تسلسل ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے وزیراعظم کی طرف سے 2020کو نوکریاں دینے کا سال قرار دینے پر ردعمل کے بیان میں کہا ہے کہ
پہلے سال میں لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کرنے والا کس منہ سے نوکریاں دینے کا اعلان کر ریا ہے انہوں نے کہا نوکریاں دینے کا اعلان جھوٹے وعدوں کی طرح ایک اور چکمہ ہے نیر بخاری نے کہا
اعلئ تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں جلا رہے اور وزرا منافع کما رہے ہیں قوم کو اچھی طرح ازبر ہے کہ پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں سرمایہ کاری کرنے سے لیکر حکومت بنوانے والی مالیاتی مافیا نے پٹرول ڈیزل ڈالرز میں راتوں رات کمائیاں کی ہیں
نیر بخاری نے مزید کہا کہ اب تو زبان زد عام ہے کہ خان بابا چوروں کا سرپرست وزیراعظم ہے عوام اس بات سے بھی بخوبی آگاہ ہیں کہ مہنگا ترین آٹا قطار میں بھی خریدنا مشکل بنایا گیا
ایک طرف مالیتی مافیا نے شہریوں کو گندم ناپید کرکے بھوکا مارااور دوسری طرف پالیمانی کمیٹی میں تحریری جواب موجود ہے کی پنجاب میں سات لاکھ ٹن گندم پی ٹی آئی مرغیوں کو ڈال دی گئی نیر بخاری نے کہا کہ
وزیراعظم کے کار خاص وزرا پر آٹا چینی چوری کےالزامات ہیں اور خیبر پختونّواہ میں اربوں درخت پی ٹی آئی کی بکریاں کھا گئی ہے انہوں نے کہا کہ
صنعتی پہہہ جام ہونے سے مزدوروں کے چولہے بجھ گئے ہیں اور ملوں فیکٹریوں سے مزید چھانٹیاں کی جا رہی ہیں زرعی شعبہ تباہی کے دہانے پر ہونے سے کسان کاشتکار پریشان حال ہی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،