دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

02مارچ2020:آج ضلع مطفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

شیخ عمر روڈ پر قائم پل منہاں کی سائیڈ والی دیواریں نہ ہونے سے پل صراط کی شکل اختیار کر گئی،رات کی تاریکی میں پل عبور کرتے ایک اور موٹر سائیکل سوار نہر میں جا گرا،شدید چوٹیں آنے پر ہسپتال داخل،بار باراطلاع کے باوجودعرصہ دراز سے ہونے والے حادثات کا تا حال نوٹس نہ لیا گیا،

مکینوں کا شدید احتجاج، پل کی دونوں سائیڈوں کی دیواریں فوری تعمیرکرنے کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر مملکت بارئے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے آبائی گاؤں شیخ عمر روڈ سے گزرنے والی پل منہاں جہاں سے کوٹ ادو شہر آنے کیلئے دریائے سندھ کے علاقہ جات

اور مواضعات کیلئے واحد راستہ ہے کی سائیڈ والی دیواریں نہ ہونے سے حادثات معمول بن گئے ہیں اور دیوار نہ ہونے کی وجہ سے کئی مسافر گر کر معذور ہو چکے ہیں،جبکہ گذشتہ رات اندھیرا ہونے کی وجہ سے ایک نوجوان جوکہ رات کے وقت موٹر سائیکل پر سوار آرہا تھا

اندھیراہونے اور موٹر سائیکل کی ہیڈ لائٹ خراب ہونے پر پل سے گزرتے ہوئے نہر میں جا گرا اور زخمی ہو گیا جسے لوگوں نے نہر سے نکالا اور ہسپتال لے گئے جہاں اسے طبعی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا،

اس بارے پل منہاں کے دوکانداروں نے بتایا کہ پل کی دیواریں نہ ہونے سے حادثات معمول بن گئے ہیں اور حادثات کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے، جبکہ محکمہ انہارنے بار بار اطلاع پر کوئی نوٹس نہ لیا ہے،

انہوں نے چیف سیکرٹری انہار سمیت ڈی سی مظفر گڑھ انجینئر شعیب خان ترین،اے سی کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ سے مطالبہ کیا کہ پل کی دونوں سائیڈوں کی دیواریں فوری تعمیر کی جائیں تاکہ پل سے گزرنے والے حادثات سے بچ سکیں ۔


کوٹ ادو

محکمہ ہائی وے کی مجرمانہ غفلت ڈی جی خان لیہ کوٹ ادو کو ملتان سے ملانے والا پل انتہائی خستہ حال پل کی حفاظتی دیواریں نہر میں گرگئی ہیوی ٹریفک سمیت دیگر شہریوں کی جانیں داؤ پر لگ گئی انتظامیہ نے پتھر رکھ کر جان چھڑا لی،

اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو اور دائرہ دین پناہ کے وسط میں ڈی جی خان تونسہ شریف لیہ اور کوٹ ادو کو ہیڈ محمد والا روڈ کے ساتھ ملانے والا مظفرگڑھ کنال کا پل عرصہ دراز سے انتہائی خستہ حال ہے پل محکمہ ہائی کی مجرمانہ غفلت کے باعث پل کی حفاظتی دیواریں نہر میں گرگئی

روزانہ سینکڑوں افراد اور ہیوی ٹریفک کے گزرنے والا پل خوف کی علامت بن گیا پل کی حفاظتی دیواریں گرنے پر انتظامیہ نے پتھر رکھ دیے شہریوں کا کہنا تھا پل پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا پل کی خستہ حالی حادثات کی وجہ بن رہی ہے

نشاندہی کے باوجود محکمہ ہائی وے سمیت دیگر انتظامیہ نے توجہ نہ دی رات سنگل پل پر کراسنگ کے دوران گاڑیاں اور موٹرسائیکل سوار نہر میں گرنے کا خطرہ ہے جس سے کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے

انتہائی خستہ حال اور حفاظتی دیواریں نہ ہونے والا مظفرگڑھ کینال کا پل مقامی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا شہریوں نے اعلی احکام سے انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے پل کی مرمت اور حفاظتی دیواریں بنوانے کا مطالبہ کیا ہے۔


کوٹ ادو

موضع تلائی نورشاہ شرقی کے رہائشی شملہ خان چانڈیہ نے اپنے چچا غلام قادرچانڈیہ کے ہمراہ پریس کلب میں بتایاکہ وہ ایک غریب کاشتکارہے اورکاشتکاری کرکے اپنے بچوں کاپیٹ پالتاہے۔

شملہ نے بتایا کہ بیرون میں رقبہ موجودہے جوکہ اکثربنجر ہے مذکورہ رقبہ کے ونڈا کے وقت پٹواری حلقہ اکبرخان نے غلط ونڈہ ڈال کرانہیں بنجررقبہ دے دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے انٹی کرپشن میں درخواست دی۔شلمہ چانڈیہ نے الزام عائد کیا کہ

پٹواری حلقہ اکبرخان نے ان سے رشوت لیکرونڈہ بھی غلط ڈالا تھا جس کے خلاف انٹی کرپشن درخواست دی تووہ برامناتے ہوئے ان کے خلاف ہوگیا۔اب پٹواری اکبرخان انہیں تنگ کرنے کیلئے آئے روزبنجررقبہ کا زرعی انکم ٹیکس لگاکربھیج دیتاہے جوکہ

ناجائزہے۔شملہ خان نے بتایا کہ اس نے اس بارے ڈی سی مظفرگڑھ انجینئر شعیب خان ترین۔اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادوڈاکٹرفیاض علی جتیالہ کوبھی درخواست دی مگرکوئی شنوائی نہ ہوئی۔

شملہ خان نے کمشنرڈیرہ غازیخان نسیم صادق۔ڈی سی مظفرگڑھ انجینئرشعیب خان ترین سے مطالبہ کیا کہ اس کا رقبہ بنجرہے۔اورکاشت کے حساب سے بہت کم ہے اس کے رقبہ کا تخمینہ لگاکر زرعی ٹیکس جائزلگایا جائے بصورت دیگر وہ اے سی آفس کے سامنے خودسوزی کرنے پرمجبورہوگا۔


کوٹ ادو

ٹی وی پرٹچ موبائل فون کے سستے داموں اشتہارات۔سادہ لوح جھانسہ میں آگئے۔3سادہ لوح نے موبائل فون منگوائے جوکہ پرانے موبائل فون بھیج دیئے گئے۔اس بارے تھانہ چوک پرقائم انارگل لنڈاوالا نے ٹی وی پراشتہاردیکھا جس میں ٹچ موبائل فون دکھایا جارہا تھا

جسکی بیٹری کی ٹائمنگ بہتزیادہ جبکہ ایک کے بدلے دوموبائل فون دینے کا جھانسہ دیا جارہا تھا۔انارگل نے ان کے جھانسہ مین آکرخوداوراپنے دوستوں چوہدری آصف اورحبیب اللہ کے ساتھ ملکر3پارسل بک کرائے جن کی رقم 21ہزار3سوروپے دے دی۔

پارسل کھولنے پر ان میں پرانے سادہ موبائل فون جن کی بیٹریاں بھی ناکارہ اورموبائل فون بھی کباڑہ تھے۔تینوں نے فراڈی گروہ سے رابطہ کیا

جنہوں نے کوئی شنوائی نہ کی۔انارگل نے پیمرا سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے فراڈ والے اشتہارات پرپابندی لگائی جائے تاکہ سادہ لوح شہری ان کے جھانسے سے بچ سکیں۔


کوٹ ادو

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان زخمی۔نامعلوم نے محنت کش کے ڈمپرکوآگ لگا دی۔نامعلوم زمیندارکے بھانہ مویشی سے 2قیمتی بیل لے گئے۔زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کوبھگانے پربھائی کے خلاف کاروائی

پولیس نے 2منشیات فروش بھی دھرلئے۔بھاری مقدارمیں دیسی شراب و پسٹل برآمد۔پولیس تمام مقدمات درج کرلئے۔اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ موضع ڈانڈے ولا میں خالدحسین عرف پہاڑ ڈکھنہ کی شادی تھی کہ تقریب میں علی چانڈیہ۔

صابرڈکھنہ 3نامعلوم مسلح پسٹل تقریب میں ہوائی فائرنگ کررہے تھے کہ تقریب موجود اسدجگلانی پرعلی چانڈیہ نے فائرنگ کرکے اسے شدیدزخمی کردیا۔زخمی اسدگیلانی کوتشویش ناک حالت کے باعث تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال داخل کرادیاگیا۔

پولیس محمودکوٹ نے علی وغیرہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ نمبر83/20زیردفعہ 149-148-337-324پنجاب میرج فنگشن ایکٹ2016کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ کوٹ ادوکے علاقہ وارڈنمبر14/cکے رہائشی احمدخان سنجرانی نے اپنا ڈمپرڈیرہ والے پھاٹک کے قریب رمضان لیل کے گھرکے سامنے کھڑا کرکے گھرچلاگیا کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم نے اس کے ڈمبرکوآگ لگادی پولیس کوٹ ادونے ڈمپرمالک احمدخان سنجرانی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر103/20زیردفعہ435درج کرلیا۔

تھانہ چوک سرورشہید کے علاقہ چاہ سکندوالا موضع پتل منڈا کے رہائشی ربنوازچاندیہ بلوچ کے بھانہ مویشی سے 5نامعلوم چوراس کے 2قیمتی بیل مالیتی ایک لاکھ دس ہزارچوری کرکے لے گئے۔پولیس سنانواں نے زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری اسماعیل گشکوری کی گرفتاری کیلئے اس کے گھرکے قریب ہوٹل پرچھاپہ مارا جہاں پرموجود اس کے بھائی سعیدگشکوری سے موٹرسائیکل پربٹھا کرفرارہوگیا۔

پولیس کوٹ ادونے دوران گشت منی بائی پاس پروارڈنمبر11کے رہائشی رؤف آرائیں کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹردیسی شراب۔پولیس محمودکوٹ نے دری چانڈیہ والی کے قریب پسٹل لیکرواردات کی نیت سے گھومنے والے اظہر حسین کورائی کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل بمعہ گولیاں برآمدکرلیں۔پولیس سرکل کوٹ ادونے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں،


کوٹ ادو

کوٹ ادو گردو نواح میں نو سر بازگروہ سر گرم تانبے کی ٹکیوں کو سونے کی ٹکیہ کا جھانہ دیکر لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے لگے،سادہ لوح زمیندار کو جعلی سونے کی ٹکیہ دیکر 25لاکھ لیکر فرار ٹکیہ زرگر کے پاس چیک ہونے کے بعد جعلی ثابت زمیندار کی حالت غیر،

پولیس نے فراڈی گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اس بارے تفصیل کے مطابق تحصیل کوٹ ادو میں اصلی سونے کی ٹکیہ دکھا کر جعلی سونے کی ٹکیہ دینے والا گروہ سرگر م ہے اور سادہ لوح لوگوں کو اپنے حال میں پھنسا کر لاکھوں کا فراڈ کر چکا ہے

گروہ کے سرغنہ خانیوال کے رہائشی منیر حسین اوڈھ نے تھانہ محمود کو ٹ چاہ کلر والا کے رہائشی سادہ لوح زمیندار رمضان سہنور کو کال کی کہ وہ مزدوری کرتا ہے اور قدیمی دوکان کی کھدائی کے دوران انہیں سونے کی ٹکیوں کا ایک سونے سے بھرا ایل تھیلا ملا ہے

جسے وہ فروخت کرنا چاہتا ہے، سادہ لوح منیر حسین ان کے جھانسے میں آگیا اور دوسرے روز منیراوڈھ اپنے دیگر ساتھیوں سرور اوڈھ، جمیل اوڈھ، رمضان اوڈھ،جہانگیر اوڈھ، علی اوڈھ، حنیف اوڈھ، رفیق اوڈھ کے ہمراہ رمضان کے پاس آگئے

اور اپنی 2ٹکیاں سونے کی دیں جسے زمیندار نے چیک کر دیا جوکہ اصلی تھیں سونے کی ٹکیوں سے بھرے تھیلے کی قیمت 25 لاکھ طے ہوئی تھی جسے فراڈ ی گروہ لیکر فرار ہوگیا

بعذاں زمیندار رمضان سہنور نے باقی ٹکیاں چیک کرائی جو کہ تانبے کی تھیں جس پر زمیندار کی حالت غیر ہوگئی پولیس محمود کوٹ نے زمیندار رمضان سہنور کی مدعیت میں فراڈی گروہ کے خلاف مقدمہ نمبر 82/20 زیر دفعہ 420-406 درج کرکے گروہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

About The Author