ملتان
نشتر پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کے ڈاکٹر کا کارنامہ، پینتیس سالہ شخص ٹوکا مشین میں آکر کٹے ہوئے بازو کو جوڑ کر عمر بھر کی معذوری سے بچا لیا،
جھنگ سے منتقل کئے گئے شخص کی کٹی ہوئی رگیں پیچیدہ سرجری کے بعد جوڑ دی گئی
نشتر پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کے سینئر رجسٹرار پلاسٹک سرجن ڈاکٹر احمد ملک نے ٹیم کے ہمراہ چار گھنٹے کی پیچیدہ سرجری کے بعد احمد پور سیال جھنگ کے 35 سالہ جاوید کا بازو جو ٹوکا مشین میں آ کر کٹ گیا تھا
جس سے بازو کے جوڑ سے رگیں کٹ گئیں تھیں،کٹے ہوئے بازو کے ساتھ جاوید کو فوری طور پر نشتر ہسپتال ایمرجنسی منتقل کیا گیا
جہاں نشتر پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کے سینئر پلاسٹک سرجن ڈاکٹر احمد ملک نے فوری طور پر سنئیر پلاسٹک سرجن ڈاکٹر بلال سعید کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جاوید کے کٹے ہوئے بازو کی رگیں
جوڑ کر اسے عمر بھر کی معذوری سے بچا لیا،جس پر جاوید کے اہل خانہ بھی کامیاب سرجری پر خوشی سے نہال تھے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی اس نیک کاوش کے باعث جاوید عمر بھر کی معذوری سے بچ گیا،
ملتان
ملتان کے علاقے مظفر آباد میں جنرل سٹور پر ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی،، ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے لوٹ مار کی اور دکاندار پر تشدد بھی کیا۔
مظفرآباد میں دو روز قبل جنرل سٹورمیں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین ڈاکووں نے دکان میں داخل ہوکراسلحہ کے زورپرعملے اورگاہکوں کویرغمال بنایا۔
ڈاکو دکان میں لوٹ مار کرتے رہے، دکان مالک پرتشدد بھی کیاڈاکووں نے لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ لی، پیسے ڈالنے کیلئے شاپنگ بیگ بھی دکان سے لیا
اور دوران واردات دکان میں آنے والے دوسیلزمینوں کوبھی لوٹ لیاواردات کے بعد ڈاکوسرعام فائرنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل پرفرارہوگئے
دکان مالک وقار کی درخواست پر پولیس کارروائی شروع کردی لیکن تاحال ملزم گرفتار نہ ہوسکے۔
ملتان
ملتان بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں گاڑی روکنے پر ٹیچر نے گارڈ کو ٹکر ماردی, گارڈ زخمی ، یونیورسٹی کلینک منتقل
ملتان جامعہ زکریا میں سیکیورٹی گارڈ ارشد نے کار سوار ٹیچر زاہد آفریدی کو چیک پوسٹ نمبر دو پر بیجنگ کے لئے روکا تو ٹیچر نے کسر سے گارڈ کو ٹکر ماری دی
جس سے گارڈزخمی ہوگیا ،، اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں گارڈ اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے گارڈز نے ٹیچر کے خلاف احتجاج کیا اور کارروائی کا مطالبہ کیا
آر او طاہر محمود نے متعلقہ ٹیچر کے خلاف کارروائی کی یقین دہائی کرائی جس پر احتجاج ختم کردیا گیا تاحال ٹیچر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ