مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نشتر پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کے ڈاکٹر کا کارنامہ

پینتیس سالہ شخص ٹوکا مشین میں آکر کٹے ہوئے بازو کو جوڑ کر عمر بھر کی معذوری سے بچا لیا،

نشتر پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کے ڈاکٹر کا کارنامہ، پینتیس سالہ شخص ٹوکا مشین میں آکر کٹے ہوئے بازو کو جوڑ کر عمر بھر کی معذوری سے بچا لیا،

جھنگ سے منتقل کئے گئے شخص کی کٹی ہوئی رگیں پیچیدہ سرجری کے بعد جوڑ دی گئی

نشتر پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کے سینئر رجسٹرار پلاسٹک سرجن ڈاکٹر احمد ملک نے ٹیم کے ہمراہ چار گھنٹے کی پیچیدہ سرجری کے بعد احمد پور سیال جھنگ کے 35 سالہ جاوید کا بازو جو ٹوکا مشین میں آ کر کٹ گیا تھا

جس سے بازو کے جوڑ سے رگیں کٹ گئیں تھیں،کٹے ہوئے بازو کے ساتھ جاوید کو فوری طور پر نشتر ہسپتال ایمرجنسی منتقل کیا گیا

جہاں نشتر پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کے سینئر پلاسٹک سرجن ڈاکٹر احمد ملک نے فوری طور پر سنئیر پلاسٹک سرجن ڈاکٹر بلال سعید کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جاوید کے کٹے ہوئے بازو کی رگیں

جوڑ کر اسے عمر بھر کی معذوری سے بچا لیا،جس پر جاوید کے اہل خانہ بھی کامیاب سرجری پر خوشی سے نہال تھے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی اس نیک کاوش کے باعث جاوید عمر بھر کی معذوری سے بچ گیا،

%d bloggers like this: