دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیپرا نے وزارت توانائی کی کارکردگی پر سوالا اٹھا دیئے

وزارت توانائی کا لائن لاسز اور گردشی قرض کم کرنے کا دعویٰ درست نہیں ہے،

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وزارت توانائی کی کارکردگی پر سوالا اٹھا دیئے۔

نیپرا حکام کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت توانائی کا لائن لاسز اور گردشی قرض کم کرنے کا دعویٰ درست نہیں ہے، وزارت کا گردشی قرضہ بڑھ کر 1926 ارب روپے ہو گیا ہے۔

بجلی کے نرخ 18ماہ کیلئے منجمد کرنا چاہتے ہیں، وزارت توانائی کی آئی ایم ایف کو تجویز

وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزارت توانائی کی جانب سے صارفین کو بجلی کی فروخت کا ہدف بھی حاصل نہیں کیا جا سکا۔

عمران خان نے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو معاملے کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

About The Author