دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایس ایس پی مفخر عدیل نے غیر ملکیوں کو ٹھہرانے کیلئے گھر کرائے پر لیا

شہباز تتلہ اغواء کیس میں مالک مکان نے پولیس کو بیان قلمبند کروا دیا،،،

ایس ایس پی مفخر عدیل نے غیر ملکیوں کو ٹھہرانے کیلئے گھر کرائے پر لیا،، شہباز تتلہ اغواء کیس میں مالک مکان نے پولیس کو بیان قلمبند کروا دیا،،،

پولیس افسر کی پراسرار گمشدگی اور سابق اٹارنی جنرل کے اغواء کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے فیصل ٹاون میں کرائے پر لئے جانیوالے گھر کے مالک سے تفتیش مکمل کر لی

مالک مکان نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ایس ایس پی مفخر عدیل نے گھر دس روز کیلئے کرایے پر لیا،، کرایہ پچھہتر ہزار طے ہوا،، جہاں پر غیر ملکی وفد کے قیام بارے بتایا گیا تھا

ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کی صفائی کیلئے واٹر براوزر عباس پولیس لائن سے منگوایا گیا،، پولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آلہ قتل سمیت دیگر سامان سرکاری جیپ کے ذریعے روہی نالے میں پھینکا گیا،، سیف سٹیز کی فوٹیجز میں شہباز تتلہ کو ڈرائیور کے ہمراہ کلمہ چوک پر ایس ایس پی مفخر عدیل کی گاڑی کے پاس اترتے بھی دیکھا گیا ہے

شہباز تتلہ کے اغوا کا مقدمہ سات فروری کو درج ہوا تھا، ایس ایس پی مفخر عدیل گیارہ فروری سے لاپتہ ہیں،،

About The Author