دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کیا ہے؟

119سرکاری جامعات میں زیر تعلیم ایسے طلبہ کے لئے ہے جنکی خاندانی آمدن سالانہ 45ہزار روپے سے کم ہے

احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت 50ہزارطلبہ کو چار اور پانچ سالہ انڈر گریجویٹ پروگراموں میںِ اسکالرشپس دی جائیں گی ۔

پروگرام کا اجراء وزیر اعظم عمران خان نے 4نومبر2019ءکو کیا.

آئندہ 4 سالوں میں2 لاکھ انڈر گریجویٹ اسکالرشپس ضرورت اور میرٹ کی بنیاد پر دی جائینگی۔

50فیصد اسکالرشپس خواتین طلبہ کے لئے مخصوص کی گئی ہیں

4سالہ پروگرام پر عملدرآمد کے لئے 24ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیاہے

اسکالرشپ میں 100 فیصدٹیوشن فیس کے ساتھ 4,000 روپے ماہانہ گزر بسر کا وظیفہ بھی شامل ہے

119سرکاری جامعات میں زیر تعلیم ایسے طلبہ کے لئے ہے جنکی خاندانی آمدن سالانہ 45ہزار روپے سے کم ہے

اسکالرشپ طلبہ کی اطمینان بخش کارکردگی سے مشروط ہوگی

اس پروگرام کا دائرہ کار چار صوبوں بشمول گلگت بلتستان تک پھیلا ہوا ہے

طلبہ کا انتخاب جی پی اے اور خاندانی آمدن پر مبنی میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر ہوگا

اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لئے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہیں

حتمی ایوارڈ فہرستیں ہر یونیورسٹی میں آویزاں کی جائیں گی حتمی فہرستیں HEC اور یونیورسٹی کی ویب سائٹس پر بھی دستیاب ہونگی۔

About The Author