دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: ریلوے کا شٹل ٹرین کا منصوبہ ناکام

ریلوے انتظامیہ نے واہگہ اور رائیونڈ شٹل ٹرین آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور:

ریلوے کا شٹل ٹرین کا منصوبہ ناکام

دو ماہ بعد ہی دو شٹل ٹرین سروسز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ریلوے انتظامیہ نے واہگہ اور رائیونڈ شٹل ٹرین آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا

یکم مارچ سے رائیونڈ شٹل ٹرین اور واہگہ ٹرین شٹل سروس بند کردی جائے گی۔ واہگہ اور رائیونڈ شٹل ٹرین سروس کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

وزیر ریلوے نے 14 دسمبر کو واہگہ شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کیا تھا ۔رائیونڈ شٹل ٹرین سروس 4 جنوری کو شروع کیا گیا تھا

شٹل ٹرین سروس مسافروں کی عدم دلچسپی اور خسارے کے باعث بند کی گئی. گزشتہ ماہ شٹل ٹرین سروس سے صرف 51 ہزار روپے کی آمدن ہوئی،

ریلوے انتظامیہ کو ایک ماہ میں 31 لاکھ روپے کا نقصان ہوا،

About The Author