اورنج لائن ٹرین سے ملحقہ سڑکوں کی ابتر صورتحال نے لاہوریوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے، کہیں زیر تعمیر کے بورڈ تو کہیں کھدی ہوئی سڑکیں، آئے روز حادثات کی وجہ بننے لگے،
اہل لاہور کا مہنگی ترین اورنج ٹرین پر سواری کا خواب تو اب تک پورا نہیں ہو سکا،، منصوبے کے اطراف میں تباہ حال سڑکیں بھی شہریوں کیلئے درد سر بنی ہوئی ہیں
شالیمار سے داروغہ والا جانے والی سڑک زبوں حالی کا شکار ہے، اہل علاقہ کے مطابق سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں
حکومت نے اب مارچ میں ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے، مگر ٹریک کے ساتھ موجود سڑکوں کی تعمیر کب تک مکمل ہو گی یہ نہیں بتایا
اورنج لائین ٹرین تو نجانے کب مکمل ہو، لیکن شہری کہتے ہیں ،، کہ ملحقہ خستہ حال شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،