دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آبادی اور جرائم کے پیش نظر لاہور میں نئے پولیس اسٹیشنز کے قیام سے متعلق تجویز تیار

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر میں گیارہ پولیس اسٹیشنز کو تقسیم کر کے نئے تھانے بنانے پر غور شروع کر دیا گیا

بڑھتی آبادی اور جرائم کے پیش نظر لاہور میں گیارہ نئے پولیس اسٹیشنز کے قیام سے متعلق تجویز تیار کر لی گئیں، حکومت سے منظوری کے بعد عملدرآمد کیا جائے گا،

پولیس کلچر کی تبدیلی، جرائم پر قابو پانے اور شہریوں کو آسانی فراہم کرنے کا مشن،، پاکستان کے دوسرے بڑے شہر میں گیارہ پولیس اسٹیشنز کو تقسیم کر کے نئے تھانے بنانے پر غور شروع کر دیا گیا

سی سی پی او ذوالفقار حمید نے آئی جی شعیب دستگیر کو تجویز پیش کر دی،، جس کے مطابق تھانہ شاہدرہ میں بیگم کوٹ، باغبانپورہ کے ساتھ تھانہ شادی پورہ بنانے کی سفارش کی گئی ہے،، تھانہ جنوبی چھاﺅنی میں نادر آباد، فیکڑی ایریا میں تھانہ پنجاب سوسائٹی کے قیام کی تجویز دی گئی ہے

نشتر کالونی کی حدود میں تھانہ ڈیفنس ڈی اور سبزی منڈی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، کوٹ لکھپت کی چوکی رکھ چندرائے کو پولیس سٹیشن کا درجہ دیا جائے گا، کاہنہ کو تقسیم کر کے ہلوکی اور صوئے آصل، چوہنگ کی چوکی شیرشاہ کو تھانہ اور رائے ونڈ کے ساتھ جیا بگا، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ سمیت دو نئے تھانے بنانے کا پلان ہے

تھانہ اقبال ٹاون کو تقسیم کر کے بھیکے وال پولیس اسٹیشن بنانے کی تجویز کو مسترد کردیا گیا ہے،، سمری پنجاب حکومت کو ارسال کر کے منظوری لی جائے گی،

About The Author