دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محکمہ خزانہ پنجاب نے بلدیاتی اداروں کو گرانٹ جاری کردی

میونسپل کارپوریشنز سمیت پینتیس ڈسٹرکٹ کونسلز کو جاری کی گئی ہیں

محکمہ خزانہ پنجاب نے بلدیاتی اداروں کودو ارب ستتر کروڑ انچاس لاکھ سے زائد کی غیر ترقیاتی گرانٹ جاری کردی۔۔ گرانٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور اور گیارہ دیگر میونسپل کارپوریشنز سمیت پینتیس ڈسٹرکٹ کونسلز کو جاری کی گئی ہیں

غیر ترقیاتی فنڈ کی مد میں جاری کردہ گرانٹ کے سلسلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو سولہ کروڑ چوبیس لاکھ ، میونسپل کارپوریشن بہاولپور کو ایک کروڑ اکتیس لاکھ روپے موصول ہوئے۔

میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کو دو کروڑ تینتیس لاکھ، میونسپل کارپوریشن فیصل آبادکو سات کروڑ ترانوے لاکھ اور ایم سی گوجرانوالہ کو دو کروڑ اکتالیس لاکھ ،

ایم سی گجرات کو بھی دو کروڑ اکتالیس لاکھ روے جاری کئے گئے۔ ایم سی ملتان کو چار کروڑ تریسٹھ لاکھ ، ایم سی راولپنڈی کو دوکروڑ تینتالیس لاکھ روپے جاری کئے گئے۔

محکمہ فنانس پنجاب نے پینتیس ڈسٹرکٹ کونسلز کو چورانوے کروڑ اکتالیس لاکھ جبکہ صوبہ کی ایک سو بیاسی میونسپل کمیٹیوں کو ایک ارب اٹھائیس کروڑ چوبیس لاکھ کی گرانٹ جاری کی۔

About The Author