نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

28فروری2020: کھیلوں کی خبریں

کھیلوں کی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن پانچ کے آفیشل ترانے کا تنازعہ عدالت پہنچ گیا ہے ،،، نئے گانے کی ریلیز رکوانے کے لیے سول کورٹ میں دعوی دائر کردیا گیا ،،، سول کورٹ نے گلوکار علی ظفر، پی سی بی اور پیمرا سے دو مارچ کو جواب طلب کرلیا ہے ،،،

دعوی کس کی جانب سے دائر کیا گیا ہے اور اس میں موقف کیا تھا؟

پاکستان سپر لیگ سیزن پانچ کے ترانے کا تنازعہ عدالت پہنچ گیا

پی ایس ایل پانچ کے نئے گانے کی ریلیز رکوانے کے لیے سول کورٹ میں دعوی دائر

سول کورٹ کے جج کامران کرامت نے نوٹس جاری کردیے

عدالت نے علی ظفر، پی سی بی اور پیمرا سے 2 مارچ کو جواب طلب کرلیا

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

سول کورٹ میں رانا رضوان شہری نے رانا نعمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی

دعوے میں پی سی بی ، پیمرا اور علی ظفر کو فریق بنایا گیا ہے

پاکستان میں 11 سال بعد کرکٹ کے میدان سجے ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ہے ۔موقف درخواستگزار

علی ظفر اور علی عظمت کے گانے کے تنازعے پر پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے ۔موقف

پی ایس ایل میں دوسرا ترانہ ہماری کرکٹ کو بدنام کریں گا۔درخواست گزار

تیار ہو کے نام سے پہلے ہی پی ایس ایل 5 کا گانا ریلیز ہو چکا ہے ۔موقف

عدالت پی سی بی اور پیمرا کو علی ظفر کے گانے کی ریلیز سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔استدعا


حارث رؤف کی جگہ سلمان ارشاد لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا

نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف دائیں پاوں میں انجری کے باعث اسکواڈ سے باہرہوگئے ہیں۔

حارث رؤف ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے آئندہ 2 سے 3 میچوں کے لیے لاہور قلندرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔


قومی کرکٹرندا ڈار آج اپنا 100واں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہیں،

ندا ڈار کو یہ اعزاز عالمی کپ کے دوران انگلینڈ کے خلاف کینبرا میں حاصل ہوا، نداڈار نے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کررکھی ہیں،

اپنے ٹی ٹونٹی کیرئیر میں 17.76 کی اوسط سے 94 وکٹیں اور 95.83 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1104 رنز بنا ئےہیں،

تینتیس سالہ تجربہ کار کھلاڑی پاکستان کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے والی تیسری کرکٹر ہیں،

ندا ڈار کے علاوہ کپتان بسمہ معروف اور ثناء میر کوپاکستان کی جانب سے100 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے،

بسمہ معروف تاحال 107 اور ثناء میر 106 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں۔۔

سیلف ڈیفنس کے لیے بہترین گیم کراٹے کا تربیتی کیمپ لاہور میں سج گیا ، مشہور جاپانی گرینڈ ماسٹر نے حریف پر حملہ اور دفاع کرنے کے داو پیچ سکھائے،،، بچوں اور نوجوانوں نے ٹریننگ سیشن کو مفید قرار دیا ہے ،

لڑائی جھگڑے میں خود کو کیسے محفوظ رکھا جائے، کراٹے کے علاوہ کسی کھیل میں یہ گر جانا نہیں جا سکتا

مشہور جاپانی گرینڈ ماسٹر کٹسوتوشی شینا نوجوانوں کو بلاک اور اٹیک کے گر سکھانے کیلئے لاہور میں موجود ہیں

پنجاب یونیورسٹی اسپورٹس جمنیزیم میں چھٹے جے کے اے پی نیشنل کراٹے ٹریننگ کیمپ میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی حصہ لیا

منتظمین کے مطابق تربیتی کیمپ ہر سال لگایا جاتا ہے جس میں جاپانی طرز کے داو پیچ سیکھائے جاتے ہیں
ساٹ، دلاور حسین سنیئر نائب صدر جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان ،، "ہم یہ ٹریننگ کمپ ہر سال انعقاد کراتے ہیں ،، صرف پنچ مارنا نہیں ہوتا ،، اس میں ایلبو کا استعمال بھی ہے”

شرکاء کا ماننا ہے کہ کراٹے نہ صرف سیلف ڈیفنس سیکھاتا ہے بلکہ یہ تندرست اور توانا رہنا کا بھی بہترین ذریعہ ہے ۔


سابق آسٹریلیوی کرکٹرشین واٹسن نے آسٹریلیاکے دورہ پاکستان کی حمایت کردی، انکا کہنا ہے کہ میں یہاں خود کو دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ محفوظ خیال کرتا ہوں۔۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان کا دورہ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں سابق آلراؤنڈر کا کہنا ہے کہ

میرے لیے پاکستان کا دورہ ہمیشہ خوشگوار تجربہ رہا ہے، صرف کراچی اور دیگر شہروں میں ہی نہیں بیرون ملک بھی پاکستانی شائقین بڑا پیار دیتے ہیں،

اس بار بھی کراؤڈ بہت شاندار اور لوگ بڑی گرمجوشی سے روایتی مہمان نوازی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بچوں کے اسکول کا مسئلہ نہ ہوتا تو اس بار انکی فیملی بھی ساتھ آتی،،


پی ایس ایل میچ کے دوران شہید کشمیری کے پوسٹرز لہرا دیئے گئے

راولپنڈی ،

راولپنڈی میں پی ایس ایل میچ کے دوران مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر کے نامور شہید منان وانی کے پوسٹرز لہرائے گئے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم میں جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے مابین ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جارہا تھا۔جب نوجوانوں نے منان وانی شہید کے پوسٹر دکھائے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کی لولاب ویلی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ منان وانی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام ادھورا چھوڑ کر مقبوضہ کشمیر کی راہ لی اور سوشل میڈیا پر اعلان کردیا کہ وہ مسلح جدوجہد میں شامل ہوگئے ہیں۔

تقریبا 10ماہ تک سرگرم رہنے کے بعد منان 11اکتوبر کو شاٹھ گنڈہندواڑہ بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے۔

About The Author