چین میں کرونا وائرس مزید 44 جانیں نگل گیا، ہلاکتوں کی تعداد ستائیس سو اکیانوے ہوگئی، 78 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی،، ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 26، اٹلی میں سترہ افراد وائرس سے جان کی بازی ہار گئے۔
کرونا کے لاطینی امریکہ میں بھی وار، برازیل میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔ پیرو اور کولمبیا نے ائیر پورٹس پرایمرجنسی نافذ کر دی۔ جاپان میں تمام اسکولز ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ایران کی نائب صدر برائے خواتین اور ایک سینئر رکن پارلیمنٹ میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،،
کرونا وائرس کے پے درپے وار جاری،،ایران کی نائب صدر معصومہ ابتکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئیں ،، ایک اور سینئر رکن پارلیمان مجتبیٰ ذولنور میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،، ایران میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہو گئی۔ ایران نے چینی شہریوں کے ملک میں داخلے پرپابندی عائد کردی، کرونا وائرس سے نمٹے کے لیےامریکہ نے ایران پر کچھ پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وبائی مرض اپنے فیصلہ کن موڑ پر ہے۔
ڈنمارک اور ناروے میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی،،یونان میں کرونا وائرس کے 2 نئے کیس منظرعام پر آ گئے،،وائرس کی وجہ سے یونان میں سالانہ تہوار بھی منسوخ کر دیا گیا،،پیرس میں فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ فرانس کو بحران کا سامنا ہے، وبائی مرض فرانس پہنچنے والا ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ