سیکرٹری کالجز اور سیکرٹری اسکولز نے صوبے بھر میں 27 اور 28 فروری کو تمام کالجز اور اسکولز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
صوبائی وزیر تعلیم نے گذشتہ رات گئے کرونا وائرس کے حوالے سے والدین میں خوف کے باعث اسکولز و کالجز کی بندش کا اعلان کیا تھا
جاری نوٹیفکیشن میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں
سندھ بھر کے تعلیمی ادارے پیر 2 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے
ہفتہ اور اتوار 29 فروری اور یکم مارچ کو ویسے ہی تمام تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں
وزیر تعلیم نے جمعرات کے روز صوبے کے مختلف اضلاع میں نجی اسکولز کے کھلے ہونے کی شکایات پر فوری طور پر ایکشن لینے کی ہدایات جاری کردیں
کچھ نجی اسکولز تک شاید خبر نہ پہنچی ہو تو انہیں تنبیہہ کی جائے کہ وہ محکمہ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، سعید غنی
سعید غنی نے کہا کہ جو اسکولز حکومتی رٹ کو چیلنج کریں گے ان کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی،
یہ اقدام صوبے میں بچوں کے مفاد کی خاطر لیا گیا ہے اس لیے نجی اسکولز اس کاز کو عوامی کاز کے طور پر لیں،
کرونا وائرس کی خبر کی وجہ سے والدین بہت پریشان تھے ،
انشاءاللہ جلد معاملات کو قابو میں کیا جائے گا ،
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،