نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا کا کیس سامنے آنے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکول دو روز کے لئے بعد

خلاف ورزی پر دو اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی

کراچی میں کرونا کا کیس سامنے آنے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکول دو روز کے لئے بعد کردیئے گئے۔

خلاف ورزی پر دو اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔ مانگ بڑھنے پر شہر میں ماسک نایاب ہوگئے یا کئی گنا زیادہ قیمت پر مل رہے ہیں۔ وزیراعلی کا کہنا ہے کہ ماسک ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے ایکشن لیں گے۔

کراچی میں کرونا وائرس کا کیس سامنےآنے کے بعد صوبائی حکومت محتاط ہوگئی۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام اسکول دو روز کے لئے بند کردیئے گئے۔وزیر تعلیم نے احکامات پر عمل نہ کرنے والے دو اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔ان کا کہنا ہے کہ

احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
دوسری جانب شہریوں کی بڑی تعداد نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک کا استعمال شروع کیا ،، تو میڈیکل اسٹورز اور ہول سیل مارکیٹوں میں ماسک نایاب ہوگئے۔ دکاندار کہتے ہیں سپلائی بند ہونے سے قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ماسک کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ماسک ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

مرا د علی شاہ،وزیراعلی سندھ

مارکیٹ میں عام ڈسپوزیبل سرجیکل ماسک کی قیمت چالیس روپے اور N95 ماسک کی قیمت ساٹھ روپے سے بڑھ کر چھ سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔ایک ماہ پہلے نوے روپے میں ملنے والے پچاس سرجیکل ماسک کا پیکٹ دو ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

About The Author