دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس کی تشخیص، ماسک کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے بیچنے کے خلاف کارروائی

کرونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے پہلے سے کوئی ایکشن نہیں لیا

پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ماسک کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے پہلے سے کوئی ایکشن نہیں لیا ۔

ذخیرہ اندوزوں اور سرمایہ کاروں نے اس مہلک مرض سے بچاو میں استعمال ہونے والے فیس ماسک کو بھی نہ چھوڑا ۔فیس ماسک مارکیٹ میں نایاب ہیں

اور اگر دستیاب ہیں تو مہنگے مل رہے ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مرض سے بچاو کے لئے ماسک مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ماسک مہنگا بیچنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔درخواست میں وفاقی حکومت،وفاقی وزارت صحت،حکومت سندھ،تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔

About The Author