نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھی زبان کو قومی زبان کا درجہ دیا جائے،صوبائی وزیر برائے ثقافت

22مادری زبانوں کو قومی زبانوں کا درجہ دیا گیا ہے یہاں پر بھی ریاست کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،

حیدرآباد

صوبائی وزیر برائے ثقافت ، سیاحت اور نوادرات سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھی زبان کو قومی زبان کا درجہ دیا جائے جبکہ اس حوالے سے قومی اسمبلی میں بھی بل پیش کیا جا چکا ہے اور بھارت میں تقریباً 22مادری زبانوں کو قومی زبانوں کا درجہ دیا گیا ہے یہاں پر بھی ریاست کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،

سندھ کے تمام تر سرکاری و نجی اسکولوں میں اب سندھ زبان لازمی طور پر پڑھائی جا رہی ہے جو کہ موجودہ حکومت کی کامیابی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر’’ جدید دور میں سندھی زبان کو درپیش مسائل‘‘کے عنوان پ

ر سندھی لینگویج اتھارٹی میں بحیثیت مہمان
خصوصی سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ حسین نے کہا کہ سندھی زبان کو قومی زبان کا درجہ دلانے کیلیے کافی عرصے سے جدوجہد جاری ہے

اور اس حوالے سے سندھ اسمبلی کی جانب سے بل بھی پاس کیا گیا تھا جوکہ سینیٹ میں بھی پیش کیا گیا ہے اس کے باوجود ابھی تک سندھی زبان سمیت ملک کی کسی بھی مادری زبان کو قومی زبان کا درجہ حاصل نہیں ہو سکا ہے

اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ بہتر حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے تاکہ نہ صرف سندھی بلکہ ملک کے چاروں صوبوں کی زبانوں کو قومی زبان کا درجہ مل سکے ۔

انہوں نے سیمینار میں پیش کی گئی قرارداد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ وہ اس قرارداد کو سندھ اسمبلی ، قومی اسمبلی اور دیگر قانون ساز اداروں تک پہنچائیں۔

About The Author