دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سفاری پارک میں شیر نے 17 سالہ نوجوان پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا

متوفی نوجوان گھاس کاٹنے کیلئے پارک میں داخل ہوا تھا۔

لاہور:

لاہور سفاری پارک میں شیر نے 17 سالہ نوجوان پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا، متوفی نوجوان گھاس کاٹنے کیلئے پارک میں داخل ہوا تھا۔

شیر کے حملے میں نوجوان جاں بحق، اندوہناک واقعہ گزشتہ شام پیش آیا تاہم انتظامیہ نے نوجوان کی باقیات صبح باہر نکالیں۔ پولیس کی تفتیشی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کا عمل جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ متوفی بلال کی باقیات ملنے پر ہلاکت کا انکشاف ہوا۔

About The Author