نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

25فروری2020:آج ضلع مظفر گرھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے غربت ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے،

احساس پروگرام کی حکمت عملی کے مطابق حکومت، پاکستان کو ریاست مدینہ کے اسلامی نظریاتی اصولوں کی بنیاد پر ایک فلاحی ریاست بنانے کا ارادہ رکھتی ہے، احساس پروگرام غربت کے خاتمہ کا سب سے بڑا پروگرام ہے،،

غربت ختم کرنے کے پروگرام کے تحت غریب افراد کو بلا سود قرضے اور راشن کارڈ جاری کئے جائیں گے،پورے حلقہ کا وزیر ہوں، عوام کی بلا تفریق خدمت جاری رکھیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز دائرہ دین پناہ میں

”احساس پروگرام“تحت قومی خوشحالی سروے اور سٹی پارک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام ان افراد کیلئے شروع کیا گیا ہے جو بیروزگار اور مستحق ہیں، ان افراد کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے،

جبکہ کم آمدنی والوں کو معاشی ترقی کا حصہ بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت کم کرنے کے لئے بنائے گئے فنڈ سے”احساس پروگرام“ شروع کیاگیا ہے، اس مقصد کے لیے اخوت تنظیم مائیکرو فنانسنگ کی سب سے بڑی غیر سرکاری تنظیم ہے جو بلا سود قرضے دینے میں مہارت رکھتی ہے

قرضے فراہم کرے گی، احساس پروگرام عوام کی فلاح میں اہم کردار ادا کرے گا جس کیلئے دائرہ دین پناہ ٹاؤن کمیٹی کی عوام کو احساس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے،احساس کفالت پروگرام کے سروے کا دائرہ دین پناہ میں آغاز کر دیا گیاہے

جس کے چکوک اور یونین کونسلوں میں سروے کیا جائے گا،اس پروگرام سے غریب افراد فیض یاب ہوں گے،انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت عوامی فلاح بہبود کے 134 اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن میں صحت، تعلیم، مواصلات،

ریلویز، خوراک کا تحفظ، سروس سیکٹر اور ٹرانسپورٹیشن شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ دائرہ دین پناہ کی عوام کے لیے سٹی پارک کا بھی افتتاح کر دیا ہے اب بچوں کے لیے کھیل کود کیلئے دوسری جگہوں پر نہیں جانا پڑے گا،

بعد ازاں وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے ٹاؤن کمیٹی دائر دین پناہ کا دورہ بھی کیا اور مسائل سنے،اس موقع پر انہوں نیچیف آفیسر غلام شبیر کو ہدایت کی کہ سٹی پارک اور ترقیاتی کام کی رفتار کو تیز کریں

اور وقت پر ترقیاتی کام مکمل ہونے چاہیں،اس موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی رانا اورنگزیب اشرف،سید شہباز غوث بخاری،میاں احسن علی قریشی،ذیشان نیازی، رانا جاوید اقبال، پیر ماجد گیلانی،میاں رفیق قریشی،شائستہ خان پٹھان،سیف اللہ،مجاہد خان چانڈیہ ودیگر بھی بھی ہمراہ تھے،

بعد ازاں وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے موضع ہنجرائی غیر مستقل میں اشرف مشوری کی رہاشگاہ پر بھی گئے جہاں انہوں نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ انہوں نے

قصبہ احسان پور میں ڈاکٹر مشتاق چانی کی رہاشگاہ پر انکی عیادت کی اس موقع پر عمائدین علاقہ کی شکایات پر احسان پور کیلئے نالی سولنگ ٹف ٹائل اور سوئی گیس کے بروقت احکامات بھی جاری کئے،

بعد ازاں انہوں نے چوک سرور شہید میں جامعہ قاسمیہ اشرف الاسلام میں ختم بخاری شریف کی تقریب میں شرکت کی ۔


کوٹ ادو

کوٹ ادو کو سرسبز بنانے کے لیے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء وضلع بناو تحریک کے چیرمین راناعبدالعزیزخاں کی طرف سے ریلوے اسٹیشن پرپودہ لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا،

شجرکاری مہم کے تحت شہر بھر میں مختلف جگہوں پر ایک ہزار سے زائد پھال اور پھول دارپودے لگاے جائیں گے، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء وضلع بناو تحریک کے چیرمین راناعبدالعزیزخاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

پودے لگانے کا مقصد ہوا میں آلودگی کے تناسب کو کم کرنا اور آکسیجن کی مقدار کو بڑھانا ہے، کوٹ ادو شہرمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے جو کہ فضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ موسم کی شدت کو کم کرنے میں موثر کردار ادا کریں گے،

انہوں نے کہا کہ درخت ماحول کو خوشگوار بنانے کے ساتھ خوبصورتی کا باعث بھی بنتے ہیں شجر کاری سے کوٹ ادوشہر کے حسن کو چار چاند لگائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ ہمارے ماحول میں گرمی کی شدت کم ہو اور ہماری مشترکہ کاوشوں کی بدولت ہمارا شہر سرسبز و شاداب بن سکے،اس موقع پر اسٹیشن ماسٹر عبدالحمید ناصر،صادق حسین، رانا مشتاق،چوہدری فیاض،رانا نثار ودیگر بھی موجود تھے،

دریں اثناء شہریوں نے شجرکاری مہم کو خوش آئین اور ماحول دوست قرار دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء وضلع بناو تحریک کے چیرمین راناعبدالعزیزخاں کی کاوشوں کو سراہا ہے۔


کوٹ ادو

زراعت افسر رنگ پورمحمّد طلحہ شیخ نے کہا کپاس کے ٹینڈوں اور چھڑیوں کو گھروں اور کھلے کھیتوں میں ذخیرہ نہ کیا جائے۔

حکومت پنجاب نے کپاس کی گلابی سنڈی کے خاتمہ کے لئے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے،

جس کے تحت جننگ فیکٹریوں، گھروں اور کھیتوں میں کپاس کے ٹینڈوں کی موجودگی خلاف قانون ہے۔یہ بات انہوں نے بھٹہ مالکان کے ساتھ کپاس کے ٹینڈوں اور چھڑیوں کی تلفی

اور خریداری کے حوالے سیایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،

انہوں نے کہا کہ کپاس پاکستان کی سب سے اہم فصل ہے اسکو ہر صورت میں کیڑوں سے بچانا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ

کاشتکاروں میں آگاہی کے لئے ہر موضع میں تربیتی میٹنگ بھی کی جا رہی ہیں،بھٹہ مالکان نے محکمہ زراعت کی مہم تلفی برائے گلابی سنڈی میں بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی


کوٹ ادو

پاکستان کے معروف سرائیکی شاعرسائیں شاکر مہروی کی دسویں برسی آج منائی جائے گی،شاکرمہروی 26 فروری 2010 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے،اس بارے تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کے شہر سنانواں سے تعلق رکھنے والے سرائیکی وسیب کے معروف شاعر شاکرمہروی کی آج دسویں برسی منائی جارہی ہے

انکے سرئیکی ادب دو مجموعات ہیں ”میں یاد آساں“ اور دوسرا مجموعہ ”بس توں“جبکہ تیس سے زائد کتابے بھی انکے مجموعات میں شامل ہیں،شاکر مہروی کو سرائیکی مشاعروں میں پذیراء حاصل تھی انکی مشہور زمانہ غزل”زندگی ہے سفر مختصر مختصر“ کو لوگوں میں خوب پسند کیا گئے

جبکہ انکے بے شمار ڈوھڑے نظمیں اور غزلیات لوگوں میں بہت مقبول ہیں، شاکر مہروی کا شمار سرائیکی شعراء میں اساتذہ کرام میں ہوتا ہے،شاکرمہروی نے اپنے سوگواران میں ایک بیوی آٹھ بیٹاں اور ایک بیٹے کو چھوڑا،

شاکر مہروی بیٹے عمران شاکرمہروی کا کہنا ہے کہ بہت جلد انکے آباء شہر سنانواں میں ایک عظیم الشان سرائیکی مشاعرہ بیاد شاکرمہروی کا انعقاد کیا جائے گا،

جس میں پاکستان بھر سے معروف شعراء کرام شرکت کریں گے، واضع رہے شاکرمہروی 26 فروری 2010 بروز جمعہ کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

انکا مزار سنانواں کے ساتھ انکے آباء گاؤں دربار پیر نبی شاہ پر واقع ہے جہاں انکے مداح فاتحہ خوانی کرنے آتے ہیں ۔


کوٹ ادو

پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر مسلح والد کا بیٹوں اور ساتھیوں کے ہمراہ داماد کے گھر دھاوا،گن پوائنٹ پر بیٹی سمیت ایک ماہ کا بیٹا اٹھا کر فرار،مزاحمت پر خواتین پر تشدد بھی کیا،فراڈی تعلقدار نے پولٹری ڈیلر سے کروڑوں کی مرغی لیکر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا،

مسلح افراد نے محنت کش کی 13 سالہ بیٹی گن پوائنٹ پر اٹھا کر فرار، والد کی مزاحمت پر تشدد،15پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے کے خلاف کاروائی،

پولیس نے تمام مقدمات درج کر لیے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ بستی سمندری موضع منہاں کے رہائشی فداحسین گورمانی کے بیٹے مختیار حسین گورمانی نے علی پور کے رہائشی عبدالقیوم راجپوت کی بیٹی ایمن بی بی سے ڈیڑھ سال قبل کورٹ میرج کی تھی،

جس کے بطن سے ایک ماہ کا بیٹا حسین علی بھی تھا،ڈیڑھ سال بعد عبدالقیوم نے گزشتہ روز اپنے بیٹوں محمد احمد قیوم،اویس،

فاروق سمیت دیگر ساتھیوں اسلم بھٹہ،شان مصطفی عرف ہریرہ 4نامعلوم کے ہمراہ مسلح آتش اسلحہ دھاوا بول دیااور گن پوائنٹ پر بیٹی ایمن بی بی اور ایک ماہ کے اس کے بیٹے حسین علی سمیت اسے اٹھا کر کار میں ڈال کر فرارہوگئے،

جبکہ چھڑانے پر مختیار حسین کی والدہ صغراں بی بی اس کی بیٹی فضا بی بی اور ندیم گورمانی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا،تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع متوانی والا میں غریب محنت کش غلام فرید کلاتی کے گھر رات کی تاریکی میں اصغر چانڈیہ،

یونس چانڈیہ،حفیظ کھوسہ 3نامعلوم مسلح داخل ہوگئے اور گھر میں سوئی اس کی 13سالہ بیٹی روبینہ بی بی کو بیدار کرکے کارمیں ڈال کر فرارہوگئے،

تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر528ٹی ڈی اے کے رہائشی اعظم چانڈیہ نے 15پر کال کی کہ وہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ جنوں موڑ کے قریب 3نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس سے 40ہزار چھین کر فرار ہوگئے،

پولیس دائرہ دین پناہ نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کی چھان بین کی،وقوعہ کی تصدیق نہ ہونے پر پولیس نے اعظم چانڈیہ کو حراست میں لیکر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈنمبر14ایف کے رہائشی پولٹری ڈیلر عبدالغفار گورایہ سے اس کے تعلقدار وقار احمد آرائیں نے ڈیڑھ کروڑ کی مرغی ادھار خرید کر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مغویان کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

ٹریفک پولیس انچارج کوٹ ادو کی بڑی کاروائی،مین شاہراہ بلاک کرنے پر 4رکشے،موسیقی سے لطیف اندوز ہونے والے 3رکشہ ڈرائیوروں بھی تھانے بندکردئیے،تمام کے خلاف مقدمات درج،

اس بارے تفصیل کے مطابق ٹریفک پولیس انچارج کوٹ ادو سب انسپکٹر غلام حسین نے گزشتہ روز بڑی کاروائی کرتے ہوئے مین شاہراہ بلاک کرنے والے4رکشے تھانے بند کرکے رکشہ ڈرائیوروں فرید خان پٹھان،

اظہر بھٹی،اعظم گورمانی اور مجاہد تھہیم کو رکشوں سمیت تھانے کردیا،جبکہ رکشہ پر تیز آواز میں موسیقی سے لطف اندوز ہونے والے 3رکشوں کو تھانے بندکرکے ان کے ڈرائیوروں اظہر آرائیں اللہ ڈتہ ڈھڈی اور ناصر ماچھی کو بھی تھانے بندکردیا،

پولیس کوٹ ادو نے ٹریفک انچارج سب انسپکٹر غلام حسین کی مدعیت میں تمام رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں،


کوٹ ادو

مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی روشنی میں نوجوان نسل کی تعلیم اور روشن مستقبل کے لئے دن رات مصروف عمل ہے،

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ ہماری نسل نو خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہے نوجوان نسل کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ

ہمارے ملک کا مستقبل روشن ہے اور ہمارا ملک ضرور ترقی کرے گا،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مظفرگڑھ کی نسل نو کے لئے یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے

جس سے نوجوان نسل کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے اور اس پسماندہ خطے میں علم کی روشنی پھیلے گی،

ان خیالات کااظہار انہوں دانش سکول سنٹر آف ایکسیلینس میں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ممبر صوبائی اسمبلی سردار حمید ڈوگر نے بھی خطاب کیا،سردار عون حمید ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

تعلیم کے فروغ میں اس سکول کی نمایاں خدمات ہیں سکول کے طلبہ اور اساتذہ نے ہر شعبے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں.

اس موقع پر مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی, ڈپٹی کمشنر انجنیئر امجد شعیب خان ترین اور ممبر صوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر نے کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں سکول میں پودے بھی لگائے۔


کوٹ ادو

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ نسل نو ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ان کی بہترین تعلیم و تربیت ہمارا مشن ہے.نسل نو کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ اللہ کو راضی کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اللہ کی مخلوق کو راضی رکھیں,ان خیالات کااظہار انہوں نے دانش سکول سنٹر آف ایکسلینس گورنمنٹ ہائی سکول مظفرگڑھ کی سالانہ تقریب میں کیا.

تقریب میں مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی, پارلیمانی سیکرٹری ممبر صوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر اور ممبران بورڈ آف گورنرز نے شرکت کی اور نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا میں انعامات بھی تقسیم کئے.

تقریب سے پرنسپل پروفیسر حافظ رانا راشد, اساتذہ اور طلبہ نے خطاب کیا.انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ سکول کے طلبہ نے ہر میدان میں اپنی قابلیت اور صلاحیت کا لوہا منوایا ہے.

انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارے لئے جنت ہے اور اللہ کی دی ہوئی بہت بڑی نعمت ہے.انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی نسل نو امید دینی ہے انہیں روشن مستقبل کی نوید سنانی ہے ہمارے ملک میں آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے بہت مواقع موجود ہیں

بچوں کو ان مواقعوں سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے،پرنسپل پروفیسر حافظ رانا راشد نے کہا کہ سکول شہر کی نسل نو کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے

سکول کے طلبا نے گزشتہ برسوں میں بورڈ امتحانات سمیت ہر شعبے میں اپنی کارکردگی اور نمایاں پوزیشن سے نہ صرف سکول بلکہ شہر کا نام روشن کیا ہے.


کوٹ ادو

زراعت افسر رنگ پورمحمّد طلحہ شیخ نے کہا کپاس کے ٹینڈوں اور چھڑیوں کو گھروں اور کھلے کھیتوں میں ذخیرہ نہ کیا جائے۔

حکومت پنجاب نے کپاس کی گلابی سنڈی کے خاتمہ کے لئے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے،

جس کے تحت جننگ فیکٹریوں، گھروں اور کھیتوں میں کپاس کے ٹینڈوں کی موجودگی خلاف قانون ہے۔

یہ بات انہوں نے بھٹہ مالکان کے ساتھ کپاس کے ٹینڈوں اور چھڑیوں کی تلفی اور خریداری کے حوالے سیایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،

انہوں نے کہا کہ کپاس پاکستان کی سب سے اہم فصل ہے اسکو ہر صورت میں کیڑوں سے بچانا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ

کاشتکاروں میں آگاہی کے لئے ہر موضع میں تربیتی میٹنگ بھی کی جا رہی ہیں،بھٹہ مالکان نے محکمہ زراعت کی مہم تلفی برائے گلابی سنڈی میں بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


کوٹ ادو

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں 3روزہ سپورٹس گالہ کا آغاز ہوگیا ہے، ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان محمد وسیم خان نے سپورٹس گالہ کا باقاعدہ افتتاح کیا،

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محترمہ ملک، پرنسپل رانا مسعود اختر، بھی موجود تھے، افتتاحی تقریب میں سابق پرنسپل پروفیسر عبدالقیوم بھٹی،

پروفیسر خلیل الرحمن فاروقی، پورفیسر افتحار ہاشمی، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج اوکاڑہ ظفر علی ٹیپو، پروفیسر شعیب عتیق اور ایمرسن کالج کے پروفیسرز صاحبان نے شرکت کی،

سپورٹس گالہ میں کالج ھذا کے طلبہ نے تمام کھیلوں میں بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا، پہلے دن 15سو میٹر کی ریس،

کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے، کل بروز بدھ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین مہمان خصوصی ہونگے جبکہ

اختتامی تقریب میں صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی مہمان خصوصی ہونگے۔

About The Author