مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

25فروری2020: کھیلوں کی خبریں

کھیلوں کے فروغ کے لیے پولو چمپئن شپ کا تسلسل سے انعقاد خوش آئند ہے ،

لاہور میں پچیس فروری سے شروع ہونیوالی نیشنل پولو چمپئن شپ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے ،،،بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کے لیے بے چین ہیں،،، کھیلوں کے فروغ کے لیے پولو چمپئن شپ کا تسلسل سے انعقاد خوش آئند ہے ،

قومی سرزمین پر رائل کھیل پولو کے چرچے ،،، نیشنل پولو چمپئن شپ میں شرکت کے لیے چھ غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

ارجنٹینا اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے پلئیرز پاکستان پہنچنے پر خوش تو ہیں ساتھ ہی کھیل کے فروغ کے لیے لاہور پولو کلب کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہیں

جورج میرک ، پولو پلیئرانگلینڈ ،،،،(پمپاپا لارالو، پولو پلئیر ارجینٹینا،،) (نیکولس، پولو پلیئر ارجینٹینا)

نیشنل چمپئن شپ میں چھ ٹیمیں شرکت کرینگی جبکہ دو انٹرنیشنل امپائر میچ سپروائز کریں گے
ساٹ،، ملک عاطف ٹوانا صدر لاہور پولو کلب(” پولو سپورٹس بھی جنٹل مین گیم ہے اس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں”)

لاہور پولو کلب میں کھیلی جانیوالی نیشنل چمپئن شپ پچیس فروری سے آٹھ مارچ تک جاری رہے گی ،،، جیتنے والی ٹیم کو ایک سو چونتیس سال پرانی چمچماتی ٹرافی اور میڈلز سے نوازا جائیگا ،،


یوگنڈا اوپن بیڈمنٹن چمپئن شپ میں پاکستان کی ماحور شہزاد اور پلوشہ بشیر نے ویمنز ایونٹ میں برانز میڈل جیت لیا

پاکستانی جوڑی نے مالدیپ کی آمنہ اور فاطمہ کوکوارٹرفائنلز میں 21-19اور21-14 سے ہرا یا

جبکہ سیمی فائنل میں بھارت  سے شکست کھاگئیں قومی چیمپیئن ماحور شہزاد اور پلوشہ

اب کینیا اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں قسمت آزمائی کریں گی۔



فٹ بال پریمیئر لیگ میں لیور پول اور ویسٹ ہیم کے درمیان سنسنی خیز میچ کھیلا گیا۔لیگ کی نا قابل شکست ٹیم لیور پول نے ویسٹ ہیم کو شکست دے دی۔

پریمیئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیور کو ویسٹ ہیم کے خلاف تین دو سے جیت حاصل ہو گئی۔

لیور پول کی جانب سے جیور جینیو محمد صلاح اور سیڈیو مین نے گول داغے۔

ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر لیور پول اناسی پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔


ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن فائیو کا آٹھواں میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی۔پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملتان میں بھی میچوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔۔۔۔

پی سی بی کی انتھک کوششوں کے باعث ملتان کے میدان بھی ہو گئے آباد۔۔۔۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کھلاڑی ہوں گے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ان ایکشن۔۔۔

پچیس فروری کو ہو گا ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ٹاکرا۔۔۔۔

میگا ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ملتان سلطانز چوتھے نمبر ہے۔۔۔۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آخری انٹرنینشل میچ دو ہزار آٹھ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا تھا۔۔۔۔

%d bloggers like this: