شہر لاہور کی صفائی کی دائیگیاں ہوں گی ایک بار پھر ڈالرز میں۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے اوزپاک اور البراک کے معاہدے میں دو ماہ کی توسییع کردی
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا اوزپاک اور البراک کمپنی کے ساتھ معاہدہ رواں ماہ ختم ہونا تھا۔ سات سالہ معاہدے کے بعد ایل ڈبلیو ایم سی نے ٹرانزیشن پیریڈ کیلئے شہر کی صفائی کا ٹھیکہ نئی کمپنی کو الاٹ کرنا تھا۔
جسے ایک بار پھر دو ماہ کیلئے اوزپاک اور البراک کو ہی دیدیا گیا۔ لاہور ویسٹ مینیجمنٹ دو ماہ کے دوران دونوں کمپنئوں کو ماہانہ تقریبا دو لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کرے گی
پہلے البراک اور اوزپاک کمپنی کو بیس ڈالر فی ٹن کچرا اٹھانے کا معاوضہ دیا جاتا تھا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ سابقہ شرائط کے تحت دونوں کمپنیوں کو دو ماہ کی ادائیگیاں ہوں گی۔
البراک روزانہ شہر سے بائیس سو ٹن کچرا اٹھانے کا کام سرانجام دیتی ہےجبکہ اوزپاک ایک دن میں شہر سے پچیس سو ٹن کچراٹھانے کا کام کرتی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،