دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جعل ساز مافیا کے خلاف کارروائی

آلائشوں سے تیل تیار کرنے پر تین یونٹ سیل،تین ہزار لیٹر گندا آئل تلف کردیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جعل ساز مافیا کے خلاف کارروائی۔ آلائشوں سے تیل تیار کرنے پر تین یونٹ سیل،تین ہزار لیٹر گندا آئل تلف کردیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کی علاقے کرول گھاٹی میں کاروائی کرکے ایک ہزار کلو ناقص بدبو دار خام مال، تیرہ بڑے کڑاہے، تیس خالی ڈرم ضبط کر لیے۔

کارروائی کے دوران شیخ رمضان، وارث اور مولوی اسلام فیٹ رینڈرنگ یونٹ کو سیل کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق بائیو ڈیزل کمپنی کو آئل نہ دینے

اور آئل سپلائی ریکارڈ نہ ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق آلائشوں سے تیار تیل بائیو ڈیزل کمپنی کے حوالے کر دیا گیا۔

آلائشوں سے نکالا جانے والا تیل ماحول کو آلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

About The Author