لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون سٹی کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ مارچ تک توسیع کر دی۔ کیس کے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کو ایمبولینس پر عدالت لایا گیا ،، راستوں کی بندش سے شہریوں کی پریشانی پر ،، عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،
احتساب عدالت کے ایڈمن جج امیر محمد خان نے پیراگون سکینڈل کیس کی سماعت کی۔ خواجہ سلمان رفیق کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ،،، کیس کے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کو خراب طبیعت کے باعث ایمبولینس پر لایا گیا۔
کیس کی سماعت شروع ہوئی ،،، تو عدالت نے راستوں کی بندش پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ سیکیورٹی عدالت کیلئے نہیں ،،، کسی اقر مقصد کیلئے لگا رکھی ہے ،،، باہر تو دس بندے بھی نہیں
خواجہ سعد رفیق اسلام آباد ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکی۔ عدالت نے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کے پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری واپس لے لیے،، کیس کی سماعت چھ مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،