دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے گومل یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کے سربراہ گرفتار

طالبات نے الزام لگایا تھا کہ وہ امتحانی پرچوں میں نمبر بڑھانے کےلیے نجی فارم ہاوس پر بلاتے اور جنسی طور پر ہراساں کرتے تھے ۔
ڈیرہ اسماعیل خان : ایف آئی اے ساٸبر کراٸم ونگ کی کاررواٸی جنسی سکینڈل میں ملوث شعبہ اسلامیات گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے چٸیرمین گرفتار۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ پروفیسر پر متعدد طالبات نے الزام لگایا تھا کہ وہ امتحانی پرچوں میں نمبر بڑھانے کےلیے نجی فارم ہاوس پر بلاتے اور جنسی طور پر ہراساں کرتے تھے ۔
یونیورسٹی انتظامیہ ایک عرصہ سے اس کیس کو دبانے کی کوشش کررہی تھی جس کے بعد کچھ متاثرہ طالبات نے ثبوتوں کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواستیں دے دیں۔ 
ایف آئی اے کی تحقیقات کے بعد ان کی گرفتاری کا فیصلہ ہوا جس پر آج عملدرامد کرلیا گیا ۔ یہ بھی اطلاع ہے پروفیسر کی گرفتاری کے وقت ایک نجی چینل کی ٹیم بھی موجود تھی چینل کی ٹیم کا موقف تھا کہ انہیں متعدد طالبات اور والدین نے درخواستیں دی تھیں۔ 

ادھر گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے مذکورہ پروفیسر کو برطرف کردیا ہے

About The Author