جولائی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

23فروری 2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفرگڑھ ،کوٹ ادو ،علی پور اور جتوئی سے نامہ نگاروں اورنمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن 8مارچ کومنایا جا ئے گا،اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد نہ صرف خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا اور ان کی معاشرتی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے،مارچ1857 کو نیو یارک میں کپڑا بنانے والی ایک فیکٹری میں مسلسل10گھنٹے کام کرنے والی خواتین نے اپنے کام کے اوقات کار میں کمی اور اجرت میں اضافے کے لیے آواز اٹھائی تو ان پر پولیس نے نہ صرف لاٹھی چارج اور وحشیانہ تشدد کیا بلکہ ان خواتین کو گھوڑوں سے بندھ کر سڑکوں پرگھسیٹا گیا،لیکن خواتین نے جبری مشقت کے خلاف تحریک جاری رکھی تھی،خواتین کی مسلسل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں 1910 میں کوپن ہیگن میں خواتین کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں 17 سے زائد ممالک کی سو کے قریب خواتین نے شرکت کی جس میں عورتوں پر ہونے والے ظلم واستحصال کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا،پہلی عالمی جنگ میں 20 لاکھ روسی فوجیوں کی ہلاکت پرخواتین نے ہڑتال کی تب سے یہ دن ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں عالمی حیثیت اختیار کرگیا لیکن1956 میں سیاہ فارم مزدوروں پر پابندی کے خلاف نیو یارک میں 20 ہزار سے زائدخواتین کے مظاہروں پر8 مارچ کواقوام متحدہ نے بھی عورتوں کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا،اس دن کے موقع پر دنیا بھر میں کانفرنسوں اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں خواتین کو مساوی حقوق دینے کا اعادہ کیا جائے گا،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں،عمران خان صرف شعلہ بیانی سے حکومت چلا رہے ہیں،عوا م شعلہ بیانی نہیں عملی کا چاہتی ہے،یوٹرن حکومت مسلم لیگ ن کے دور اقتدار کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگارہے ہیں، عوام با شعور ملک سلطان محمود ہنجراء کے مطالبہ پر چوک سرور شہیدتحصیل کا نوٹیفکیشن2017 میں ہو چکاہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ لوگ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں،حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آتی ہے،غریب کی زندگی مشکل تر ہوتی جا رہی ہے،غریب بھوکا مر رہا ہے اور جھولیاں اٹھا اٹھا کر حکومت کو بددعائیں دے رہا ہے جبکہ حکومت اوراس کی نا اہل ٹیم مسلم لیگ ن کے دور کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر عوام کو لالی پاپ دینے میں مصروف ہیں، عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں، تحریک ا نصاف حکومت بحرانوں کا مجموعہ ہے،عوام عمران خان کی شعلہ بیانی نہیں عملی کام مانگتی ہے،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے اورمہنگائی کے باعث غریب عوام کیلئے روٹی کمانا مشکل ہوتا جا رہا ہے،موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے،حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،مہنگائی سے تنگ عوام اب حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا جبکہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیاہے، موجودہ حکومت کا ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ بھی پورا ہوتا نظر نہیں آرہا،

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک سلطان محمود ہنجراء کے مطالبہ پر چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ 2017 میں مل چکاہے اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے نومبر2017میں اس کا ٹوٹیفیکشن جاری کیا تھا اور حدود اربعہ کی حد بندی 2018 میں ہو چکی تھی مگر پی ٹی آئی کی حکومت نے اس نوٹیفیکیشن کو دبائے رکھااور تحصیل کا نوٹیفکیشن کینسل کروانے کی سر توڑ کوشش کی گئی کیونکہ اس نوٹیفکیشن پر میاں شہباز شریف کے دستخط تھے،اس حوالے سے ان کے بھائی ممبر صوبائی اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجرا ہر اسمبلی اجلاس پرسوالنامہ جمع کرواتے رہے ہیں کہ چوک سرور شہید تحصیل کا نوٹیفکیشن کیوں دبا رکھاہے مگر اس پر بھی کوئی نوٹس نہیں لیاگیا،ملک احمد یار ہنجراء نے مزید کہا کہ عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا، اعلان کرنا تھا تو تحصیل کی مشینری کو ورک آڈر دیتے تاکہ وہاں تمام ادارے اپنا تحصیل سطح کا ورک شروع کرتے مگر ایسا نہیں کیا گیا


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)تانبا کی تار کے چوری کا الزام لگا کر شیخو شوگر ملز کیجنرل منیجر کے حکم پر سیکورٹی گارڈ وں کا 15سالہ پرانے ورکر پر برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد، کئی گھنٹے تک تشدد کرتے رہے،حالت غیر ہونے پر اسے بھگا دیا، 5 روز تک ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد متاثرہ تھانے پہنچ گیا،پولیس سناواں نے متاثرہ کی مدعیت میں شیخو شوگر ملز کے جی ایم اور سیکورٹی گارڈ وں سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایک ملزم گرفتار،اس بارے تفصیل کے مطابق 16 فروری کے روزشیخو شوگر ملز سے عبدالرؤف کھکھ اپنے دیگر ساتھیوں رفیق گاڈی اور ہدایت راجپوت کے ہمراہ 50ہزار مالیت کا تانبا چوری کرکے جار رہے تھے کہ سیکورٹی گارڈ الطاف حسین نے گیٹ کراس کرتے ہوئے انہیں دھر لیاتھا، جن کے خلاف تھانہ سناواں میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا، 18فروری کے روز شیخو شوگرمل میں بوائلنگہاؤس فٹر پر کام کرنے والا 15 سالہ پرانا ملازم الطاف حسین گرمانی ڈیوٹی ختم کرکے 4 بجے شام اپنے گھر جا رہا تھا کہ سیکورٹی گارڈوں نے اسے قابو کر لیا اور جی ایم ایڈمن شیخو شوگر ملز میجرمحمدبشارت کے پاس لے گئے، جی ایم نے الطاف گرمانی سے کہا کہ ہدایت اللہ وغیرہ نے جو تار تانبا چوری کی ہے اس میں آپ بھی شامل ہو، الطاف گرمانی کے انکار پر جی ایم کے حکم پرسیکورٹی گارڈ وں الطاف احسان اور ایک نامعلوم نے الطاف گورمانی کے کپڑے اتار کر اسے برہنہ کردیا اوراس کی پیٹھ کولہوں ور کمر پر بہیمانہ تشدد کیا اور کئی گھنٹے تک اسے محبوس کیے رکھا،حالت غیر ہونے پر اسے گھر کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے،5روز تک زیر علاج رہنے کے بعد الطاف گرمانی گزشتہ روز تھانہ سناواں پہنچ گیا، پولیس سنانواں نے اس کا میڈیکل کرانے کے بعد جی ایم ایڈمن محمدبشارت سمیت سیکورٹی گارڈ وں احسان اور محمد الطاف ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ نمبر 65/ 20زیردفعہ342/506/355/34درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا،دوسری طرف متاثرہ الطاف گورمانی نے سوشل میڈیا پر اپنا بیان بھی وائرل کیا ہے جس میں اس نے مقامی ایم پی اے نیاز گشکوری پر جی ایم ایڈمن بشارت کو تھانے سے چھڑاکراپنی گاڑی میں لے جانے کا الزام عائد بھی کیا ہے،


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)شیخو شوگر ملز انوار آباد کی انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سرعام کے علاقہ میں سیاسی گروپ چوروں کی پشت پناہی میں سرگرم ہے،انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملز انتظامیہ نے چند روز قبل کاروائی کے دوران ملز کے ورکروں کو مال مسروقہ کے ساتھ پکڑا جن کے خلاف کاروائی کیلئے مقامی تھانہ میں درخواست بھی دی، پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا مگر علاقے کی فرضی سماجی اور سیاسی شخصیات ڈھال بن کر چوروں کے سامنے آگئی اور سیدھی سادی چوری کو سیاسی رنگ دے دیا، ملز انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں ملزمان کی طرف سے مار دینے اور بچوں کو اغوا کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور شوگر مل میں توڑ پھوڑ کر الٹی میٹم بھی دیا گیا ہے، انتظامیہ نے اعلی حکام سے اور ضلعی انتظامیہ سے تحفظ کی اپیل کی ہے


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)مدرسہ عربیہ حنفیہ کنزالعلوم قصبہ گجرات میں سالانہ کانفرنس تقریب ختم بخاری شریف آج ہوگی، اس بارے تفصیل کے مطابق جامعہ عربیہ حنفیہ کنزالعلوم عیدگاہ قصبہ گجرات میں سالانہ کانفرنس تقریب ختم بخاری شریف آج ہوگی، کانفرنس میں شیخ الحدیث مولانا محمد اقبال حنیف،مولانا مفتی محمد ارشاد،ثانی مولانا طارق جمیل،مولانا دلاور حسین،مولانا سمیع الحق، مولانا محمد اسامہ، قاری نصراللہ مالکی کے علاوہ حافظ ابوبکر مدنی کراچی والے تشریف لائیں گے،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)”سوہنڑیں رنگ دی ڈاچی ساوے کچاوے“ریڈیو پاکستان ملتان کے معروف فوک سنگر اختر چشتی جوکہ گزشتہ دنوں انتقال کرگئے تھے،مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی کل 25فروری بروز منگل انکے آبائی گھر احسان پور دربار گاگو شاہ ادا کی جائے گی،

%d bloggers like this: