دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

23فروری2020: پی ایس ایل

ملتان میں پی ایس ایل کے 3 میچز انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

ملتان،

پی ایس ایل میچوں میں شرکت کے لئے ملتان سلطانز کی ٹیم ملتان پہنچ گئی

ٹیم پی آئی اے کی پرواز پی کے 683 کے ذریعے لاہور سے ملتان ائر پورٹ پہنچی

ملتان سلطانز ٹیم میں کوچ اینڈریو فلاور سمیت 35 ارکان شامل

ٹیم کے تمام ممبرز ملتان ائرپورٹ سے مقامی ہوٹل ابدالی روڈ روانہ ہوگئے

ملتان سلطانز ٹیم یکم مارچ تک ملتان میں قیام کرے گی۔


ملتان

ملتان میں پی ایس ایل کے 3 میچز انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

پی ایس ایل کا پہلا میچ 26 فروری کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا

دوسرا میچ 28 فروری کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا

تیسرا میچ 29 فروری کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈییٹر کے درمیان ہوگا

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 30 ہزار سے زائد شائقین پی ایس ایل میچز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

About The Author