مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کا 165 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔ لوک رونکی نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 5 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹ سے ہرا دیاہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کا 165 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔ لوک رونکی نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کولن منرو نے 50 رنز کی اننگز کھیلی،ڈیوڈ میلان 35 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا۔

ذیشان اشرف 50 اور جیمز ونس 42 رنز بنا کر نمایاں رہے

کپتان شان مسعود نے 21 اور معین علی نے 10 رنز بنائے

ریلی روسو کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے

خوش دل شاہ 7 اور شاہد آفریدی کے 11 رنز

سہیل تنویر نے 10 رنز بنائے

عماد بٹ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی


فہیم اشرف نے 2،عاقف جاوید اور محمد موسیٰ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا

%d bloggers like this: