بہاولنگر
صاحبزادہ وحیدکھرل
تھانہ سٹی بی ڈویثرن پولیس کی بروقت اور بڑی کاروائی غریب معذورخاندان کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے بااثرملزمان گرفتار،
مقدمہ درج ملزمان نے متاثرہ خاندان کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی نیت سے مال مویشیوں کا بھانہ بنانے کی کوشش کی ڈی پی او قدوس بیگ کا ایکشن،
ملزمان پابند سلاسل،ایس ڈی پی او صدر کی پر یس کا نفر نس۔
تفصیلات کے مطابق محلہ نظام پورہ کی رہائشی شمیم بی بی جو کہ ریٹا ئرڈ ٹیچر ہے اور جس کا خاوند اور ایک جواں سالہ بچی بھی معذور ہے۔جس کی زندگی کی جمع پو نجی ایک پانچ مر لے کا پلا ٹ تھا۔
شمیم بی بی محدود پنشن میں گز ر اوقا ت کر کے اپنے خاندان کا پیٹ پالتی ہے۔گزشتہ روزبااثرملزمان ریاض اور آصف نے غریب خاندان کے گھر کے ساتھ پانچ مرلے کے پلاٹ پر مال مویشیوں کا بھانہ بناکرقبضہ کرنے کی کوشش کی۔
جس پر شمیم بی بی نے پولیس سے رجوع کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی بی ڈو یثرن سیف اللہ حنیف بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے
اورتمام ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیااور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔اس سلسلہ میں ایس ڈی پی اوصدر سرکل منصور عالم نے تھانہ سٹی بی ڈویثرن میں
پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیاء کو بتلایا کہ محلہ نظام پورہ کی رہائشی غریب خاتون شمیم بی بی جس کا خاوند انتہائی بیمار ہے اور دوبیٹیاں جن میں سے ایک بیٹی بھی معذور ہے
اور شمیم بی بی ریٹا ئرڈ ٹیچر ہے اور اپنی محدود پنشن سے اپنے خاندان کا پیٹ پالتی ہے۔ڈی پی او بہاولنگر کی ہدایت پر بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی کردی گئی ہے
غریب خاندان کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ملزمان کتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
بہاولنگر
ڈاکٹر شاہد سلیم چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی تعینات, فرائض کی ادائیگی میں غفلت برداشت نہیں کریں گے. تبادلہ جات کارکردگی کی بنیاد پر کریں گے.
اولین ترجیح مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے. تفصیلات کیمطابق نئے تعینات ہونے والے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم نے چارج سنبھالتے ہی اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے شروع کردیے ہیں.
گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولین مقصد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کیمطابق عوام کو بہتر سے بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ہے.
فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے. تقرری و تبادلہ جات کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر ہونگے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ آنے والے سائلین کے مسائل بروقت حل کیے جائیں
اور دکھی انسانیت کی خدمت کو نعصب العین بنائیں. پرچی سسٹم ہرگز نہیں چلے گا کارکردگی ہی اصل مقصد ہے.
سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈاکٹر شاہد سلیم کی تعیناتی کو خوش آیند قرار دیا ہے.
بہاولنگر
عوامی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کروں گا،سائلین کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،
عوام بغیر کسی سفارش یا پرچی کے ہر وقت میرے دفتر میں آ سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے سپرینٹندنٹ سی ای او ہیلتھ آفس عبدالقیوم نے اپنے آفس میں میڈیا نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا،
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین اور عوام اپنے جائز کام کے لئے ڈائیریکٹ میرے دفتر میں آئیں،فوری طور پر ان کا کام کیاجائے گا،
انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کو تنبیح کر دی گئی ہے کہ کسی بھی سائل یا ملازم سے جائز کام کی مد میں رشوت کی وصولی یا بلا وجہ تاخیر کسی صورت برداشت نہیں جائے گی،
ایسے عناصر کی نشاندہی کی جائے تو فی الفور ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمت اور عہدہ اللہ کی طرف سے انعام ہے
اور اس انعام کے بعد یہ فرض ہے کہ سائلین کو بہترین اور بروقت سہولیات فراہم کرکے اپنے فرائض کی احسن تکمیل کی جائے۔
بہاولنگر
ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے بلین ٹری منصوبہ اور پلانٹ فار پاکستان ویژن ہمارے ملک میں زراعت،
معیشت،صحت،تعلیم، آبپاشی کے نظام کی بہتری کے ساتھ مثبت موسمیاتی عوامل وپانی کے ذخائر سمیت ملکی کی مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ کا باعث ثابت ہو گا
اور آئندہ برسوں میں پاکستان ایک ماحول دوست ملک کا روپ دھار لے گا ۔یہ بات انہوں نے پلانٹ فار پاکستان ڈے کی وائلڈ لائف پارک بہاولنگر میں پودے لگانے کی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کہی
جس میں ڈی ایف او ہارون عطا،تمام سرکاری محکموں کے افسران و عملہ،مختلف سکولز و کالجز کے پرنسپل ہیڈ ماسٹر صاحبان ،
اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے مزید کہا کہ ہم نے ماضی میں میں ماحول اور جنگلات کی اہمیت کو نظرانداز کیا
جس سے ہمارے ایکو سسٹم میں عدم توازن اور ماحولیاتی آلودگی میں بیحد اضافہ ہوا اور پانی کی کمیابی اور صحت کے مسائل نے بھی سر اٹھا لیا ۔
انہوں نے اس موقع پر میڈیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور انکی حفاظت اور آبیاری بھی کریں
کیونکہ یہ ہمارے اور ہماری آئندہ نسلوں کی بقا اور محفوظ اور صحت مند ماحول کی ضمانت ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شعیب خان نے پودا لگایا
اور دعا بھی کی ۔ڈی ایف او ہارون عطا نے تقریب میں بتایا کہ پلانٹ فار پاکستان ڈے پر وائلڈ لائف پارک میں ایک ہزار پودے اور ضلع بھر میں 26ہزار پودے لگائے جائیں گے
جبکہ موسم بہار کی شجرکاری کا ہدف 9 لاکھ پودے لگانا ہے اور انشاءاللہ اس ہدف کو حاصل کیا جائے گا ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون