نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جمہوریت کے تحفظ، انصاف کی فراہمی میں وکلاء کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،گانگا

قیام پاکستان سے استحکام پاکستان کے سفر میں وکلاء نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے

رحیم یار خان

پاکستان بار کونسل کے بلامقابلہ منتخب ہونے  والے وائس چیئرمین عابد ساقی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے مبارکباد دینے کے لیے آنے والے

ضلع رحیم یار خان کے وفد کے اراکین سابق صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل چودھری منظور احمد وڑائچ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سابق جنرل سیکرٹری رئیس نیاز احمد چاچڑ، جام ریاض احمد گانگا ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

بار اور بینچ کی عزت و وقار، وکلاء کی فلاح و بہبود میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں.قانون اور جمہوریت کے تحفظ، انصاف کی فراہمی میں وکلاء کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا.

وکلاء ملک میں قانون کی حکمرانی کے معاون محافظ ہیں.چودھری منظور احمد وڑائچ نے کہا کہ قیام پاکستان سے استحکام پاکستان کے سفر میں وکلاء نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے.

ہمیں اپنی وکلاء قیادت پر بھر پور اعتماد ہے.رحیم یار خان بار کونسل نے وکلاء کی ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے.

اس موقع پر چودھری منظور احمد وڑائچ، جام ریاض احمد گانگا، رئیس نیاز احمد چاچڑ نے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی ایڈووکیٹ کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا.

About The Author